کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے بھارت-سوئٹزرلینڈ اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے سوئس صنعتکاروں سے ملاقات کی


جناب گوئل نے سوئس کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مینوفیکچرنگ، مہارت اور اختراع کے لیے ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر دیکھیں

انہوں نے بایوٹیک، صحت، دفاع، پریسیژن انجینئرنگ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں پر سوئس صنعت کے ساتھ منعقدہ گول میز کانفرنسوں کی صدارت بھی کی

Posted On: 10 JUN 2025 11:59AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے 9 جون 2025 کو برن، سوئٹزرلینڈ میں سوئس صنعت کے سرکردہ رہنماؤں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جن کا مقصد بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور حال ہی میں بھارت اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن  (ای ایف ٹی اے)کے درمیان دستخط شدہ تجارتی و اقتصادی شراکت داری معاہدے (ٹی ای پی اے)کے تحت نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔

وزیر موصوف نے مختلف شعبوں کی ممتاز سوئس کمپنیوں کی قیادت سے ملاقات کی، جہاں بھارتی اور سوئس اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی، خاص طور پر جدت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پائیدار مینوفیکچرنگ پر زور دیا گیا۔ انہوں نے سوئس کمپنیوں کو بھارت میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور ملک کی متحرک اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور دعوت دی۔

جناب گوئل نے سوئس قیادت کو یقین دلایا کہ بھارت کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس میں شفاف ضابطہ جاتی عمل، مضبوط دانشورانہ املاک کا نظام، اور سرمایہ کاری دوست پالیسی فریم ورک شامل ہیں۔ انہوں نے سوئس کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو صرف ایک مارکیٹ کے طور پر نہیں بلکہ مینوفیکچرنگ، مہارت اور اختراع کے ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر دیکھیں۔

ان اسٹریٹجک بات چیت کے بعد، وزیر موصوف نے سوئس صنعت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قائدین کے ساتھ دو خصوصی گول میز اجلاسوں کی صدارت کی— جن میں بایوٹیک اور فارما، صحت عامہ، پریسیژن انجینئرنگ، دفاع اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے شعبے شامل تھے۔ یہ اجلاس بھارتی سفارتخانے کی معاونت سے منعقد کیے گئے، جن میں بھارت کی وسعت، کم لاگت مواقع اور ابھرتے ہوئے اختراعی نظام کو اجاگر کیا گیا۔

وزیر موصوف نے سوئس کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ ‘‘انوَسٹ انڈیا’’ میں قائم ای ایف ٹی اے ڈیسک سے مکمل رہنمائی اور سہولت حاصل کریں۔ انہوں نے ضابطہ جاتی ہم آہنگی اور باہمی شناختی معاہدوں کے لیے بھارت کی آمادگی کا اعادہ کیا، اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں بھارت کے فعال کردار کو نمایاں کیا۔

صنعتی ملاقاتوں کے علاوہ، وزیر موصوف نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا ( آئی سی اے آئی) کے سوئٹزرلینڈ چیپٹر کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے چیپٹر کی خدمات کو سراہا اور  آئی سی اے آئی  کے عالمی معیار اور شہرت کو برقرار رکھنے میں ان کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، نیز بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے پیشہ ورانہ اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

سوئس صنعت کے رہنماؤں نے مختلف شعبوں — جیسے بایوٹیکنالوجی، پریسیژن مینوفیکچرنگ، صحت عامہ، آٹومیشن، دفاع، سائبر سیکیورٹی، اور ایڈوانس میٹریلز — میں بھارت کی عالمی اقتصادی طاقت اور اختراع پر مبنی ترقی کے سفر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

کمپنیوں نے بھارت کی ان منفرد خصوصیات کی تعریف کی: ایک وسیع اور متحرک مارکیٹ، بڑھتا ہوا متوسط طبقہ، عالمی معیار کی انجینئرنگ اور سائنسی مہارت، اور ایک ایسا پالیسی ماحول جو کاروبار میں آسانی، دانشورانہ املاک کے تحفظ، اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو فعال طور پر فروغ دیتا ہے۔ بہت سی کمپنیوں کے لیے بھارت نہ صرف ایک امید افزا  بازار ہے بلکہ مینوفیکچرنگ، تحقیق و ترقی، اور عالمی مسابقتی حل کی مشترکہ تخلیق کے لیے ایک مثالی مرکز بھی ہے۔

متعدد کمپنیوں نے مشترکہ منصوبوں کے قیام، آپریشنز کو وسعت دینے، اور مقامی سطح پر پیداوار کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی تاکہ نہ صرف بھارتی بلکہ بین الاقوامی منڈیوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ جدید کینسر تھراپیز اور سیل سائنسز سے لے کر صنعتی آٹومیشن، فائبر آپٹکس، خلائی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل سیکیورٹی تک، سوئس کمپنیوں نے بھارت کی ترقیاتی ترجیحات اور شعبہ جاتی ترقیاتی منصوبوں سے ہم آہنگی ظاہر کی۔

مجموعی طور پر گفتگو کا ماحول اسٹریٹجک ہم آہنگی اور طویل مدتی وابستگی کا عکاس تھا۔ متعدد شرکاء نے بھارت کو ایک قدرتی شراکت دار قرار دیا اور نہ صرف گھریلو مانگ کو پورا کرنے کے لیے بلکہ بھارت کو اپنے عالمی ویلیو چینز میں ایک اہم مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے بھی اس کی آئندہ ترقی کی راہ میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

 ********

ش ح۔ ش ت۔ رض

1619U-


(Release ID: 2135314)