سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے سڑک کے شعبے میں ترقی کورفتار دینے کےلیے پہلی مرتبہ اثاثہ  منیٹائزیشن حکمت عملی کا دستاویز جاری کیا

Posted On: 09 JUN 2025 4:53PM by PIB Delhi

 

قومی شاہراہوں کے فعال اثاثوں کی قدر کو ظاہر کرنے اور  ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے لیے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی) نے آج اپنی پہلی‘سڑک سیکٹر کے لیے اثاثہ جات کی منیٹائزیشن حکمت عملی’ جاری کی ہے۔ یہ حکمت عملی ایک منظم فریم ورک پیش کرتی ہے، جو ٹول-آپریٹ-ٹرانسفر(ٹی او ٹی)، انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹس (InvITs) اورمحفوظ لین دین کے ماڈلز کے ذریعے سرمایہ حاصل کرنے کے لیے ایک مضبوط خاکہ فراہم کرتی ہے۔ ان آلات کی مدد سے این ایچ اے آئی  نے نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن کے تحت 6,100 کلومیٹر سے زائد قومی شاہراہوں پر1.4 لاکھ کروڑ روپےسے زیادہ کی رقم حاصل کی ہے۔

یہ حکمت عملی تین بنیادی ستونوں پر مبنی ہے ،جس میں سرکاری روڈ اثاثوں کی قدر کو زیادہ سے زیادہ کرنا ، عمل کی شفافیت اور سرمایہ کاروں سے متعلق معلومات کا پھیلاؤ  اور سرمایہ کاروں کی بنیاد کووسعت دینے کے ساتھ ساتھ شراکت داروں کی شمولیت کو فروغ کے ساتھ ساتھ  مارکیٹ کی ترقی شامل ہے ۔
حکمت عملی کے  دستاویز کے اجرا پر تبصرہ کرتے ہوئے این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو نے کہا کہ این ایچ اے آئی نے اثاثوں کی منیٹائزیشن کے لیے جو منفرد نقطہ نظر اپنایا ہے ،جو نہ صرف مالی استحکام کو یقینی بناتا ہے ،بلکہ نجی شعبے کے لیے مواقع بھی کھولتا ہے اور ساتھ ہی  جدید ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے سڑک اثاثوں کے معیار اور ان کی عمر  میں اضافہ کرتاہے ۔ اس حکمت عملی کے کامیاب نفاذ سے این ایچ اے آئی کو مالی اعانت کا ایک مستقل سلسلہ فراہم ہوگا ، جس سے روایتی مالی وسائل پر ہمارا انحصار کم ہوگا ۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے این ایچ اے آئی کے ممبر فائنانس جناب این آر وی وی ایم کے راجندر کمار نے کہا کہ  
‘‘یہ دستاویز اثاثوں کے منیٹائزیشن کے فوائد کووسعت دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک کا خاکہ پیش کرتی ہے ۔ یہ اثاثوں کی شناخت اور ان کی قدر کرنے ، شفافیت کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے کے لیے ایک منظم نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔’’

این ایچ اے آئی کی اثاثہ منیٹائزیشن کی حکمت عملی اثاثہ منیٹائزیشن پلان30-2025 کے تحت حکومت ہند کے مقصد کے مطابق ہے اور یہ پائیدار ، مارکیٹ پر مبنی انفراسٹرکچر فنانسنگ کی طرف ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے ۔ حکمت عملی کا دستاویز این ایچ اے آئی کی ویب سائٹ https://nhai.gov.in/nhai/sites/default/files/mix_file/Asset-Monetization_Strategy_Document.pdf پر دستیاب ہے ۔

متبادل فنانسنگ میکانزم کی طرف ابتدائی منتقلی میں سے ایک کے طور پر  این ایچ اے آئی منیٹائزیشن کے مختلف آلات سے کامیابی سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ این ایچ اے آئی کے ذریعے اثاثوں کی منیٹائزیشن کی کامیابی روڈ نیٹ ورک کی قدر کو پیش کرنے میں اہم ہے اور اس نے ملک میں قومی شاہراہوں کے فریم ورک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

 

************

ش ح۔م ع ن۔ ج ا

 (U: 1598) 


(Release ID: 2135195)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil