کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کا سرکاری دورہ
جناب گوئل دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سوئٹزرلینڈ میں عالمی سی ای او اور صنعتی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے
مرکزی وزیر سویڈن میں اقتصادی، صنعتی اور سائنسی تعاون کے لیے ہند-سویڈش مشترکہ کمیشن کے 21ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے
Posted On:
09 JUN 2025 1:00PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 9 جون 2025 کو سوئٹزرلینڈ کے سرکاری دورے کا آغاز کیا، جو ان کے 9 سے 13 جون 2025 تک جاری رہنے والے سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کے دورے کا حصہ ہے۔ یہ دورہ اہم یورپی ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے، مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور لچکدار عالمی ترقی کے لیے مشترکہ وژن کی حمایت کرنے کے لیے ہندوستان کے غیر متزل عز م کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ دورہ یورپ کی دو انتہائی جدید معیشتوں کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر پیوش گوئل کی ملاقاتیں اس انداز میں ترتیب دی گئی ہیں کہ وہ دونوں ممالک کے سینئر سرکاری عہدیداروں، صنعت کے رہنماؤں اور کاروباری تنظیموں کے ساتھ مؤثر اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال کو ممکن بنایا جاسکے۔
یہ دورہ آج سوئٹزرلینڈ سے شروع ہوا، جہاں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے وزیر جناب پیوش گوئل عالمی سی ای اوز اور نمایاں صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے شیڈول میں مخصوص شعبہ جات پر مبنی میٹنگز شامل ہیں، جہاں سوئس صنعت کے ممتاز رقائدین کے ساتھ فارما اور لائف سائنسز، پریسجن انجینئرنگ، مشین ٹولز اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر موصوف آئی سی اے آئی زیورخ چیپٹر سے ملاقات کے ساتھ ہی ہندوستانی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ اس دورے کا ایک اہم پہلو فیڈرل کونسلر گوئے پارمیلین سے ملاقات ہوگی، جو کہ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
سوئٹزرلینڈ کے اس اعلیٰ سطحی دورے کا ایک اہم جزو ممتاز سوئس کمپنیوں کے ساتھ یکے بعد دیگرے انفرادی میٹنگز پر مشتمل ہوگا۔ ان اہم میٹنگز میں ہندوستانی صنعت کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، تاکہ براہ راست بات چیت کو فروغ دیا جا سکے اور مخصوص شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ دن کے دوران وزیر پیوش گوئل سویسمیم انڈسٹری ڈے میں بھی شرکت کریں گے اور سوئس مکینیکل و الیکٹریکل (ایم ای ایم) صنعت کے ساتھ ایک بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی حصہ لیں گے، جہاں ہندوستان اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے درمیان تجارتی و اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (ٹی ای پی اے) اور اس سے پیدا ہونے والے مواقع گفت و شنید کے محورہوں گے۔
سویڈن میں وزیر پیوش گوئل بین الاقوامی ترقیاتی تعاون و غیر ملکی تجارت کے وزیر عزت مآب بنجامن ڈوسا کے ساتھ اقتصادی، صنعتی اور سائنسی تعاون کے لیے ہند-سویڈن مشترکہ کمیشن(جے سی ای آئی ایس سی) کے 21ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیرموصوف کی بیرونی تجارت کے وزیر جناب بنجامن ڈوسا اور تعاون ترقیات اوروزارت برائے بیرون تجارت کے معاون سکریٹری جناب ہاکان جیورل کے ساتھ دو طرفہ میٹنگز بھی طے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد موجودہ مضبوط اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے، جو ہندوستان کے طویل مدتی اقتصادی مقاصد اور عالمی شراکت داریوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
اہم مصروفیات میں ہندوستان-سویڈن بزنس لیڈرز راؤنڈ ٹیبل اور نمایاں سویڈش کمپنیوں کے ساتھ انفرادی ملاقاتیں شامل ہوں گی۔ ان میٹنگز میں سویڈن کی مہارت والے شعبووں جیسے ایڈوانس مینوفیکچرنگ، اختراعات، گرین ٹیکنالوجیز اور پائیدار حل وغیرہ جیسے شعبوں پر گفتگو کی جائے گی۔ ان کمپنیوں میں ایرکسن، وولوو گروپ، آئی کیا، سینڈوِک، الفا لیوال اور ایس اے اے بی شامل ہیں، جو ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہیں یا پہلے سے نمایاں موجودگی رکھتی ہیں۔
وزیر پیوش گوئل ہندوستانی برادری سے بھی ملاقات کرنے کے ساتھ اور میڈیا سے گفتگو کریں گے، تاکہ عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور ہندوستان -سویڈن شراکت داری کے وژن کو مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔
یہ دورہ ہندوستان اور اس کے یورپی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک ترجیحات میں بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد اعلیٰ سطحی عزم کو پائیدار اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہے، جو جدت، لچک اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن-ج ا)
U. No.1585
(Release ID: 2135106)