وزیراعظم کا دفتر
ایک سوچالیس کروڑ ہندوستانیوں کے آشیرواد اور اجتماعی شرکت سے ، ہندوستان نے اچھی حکمرانی اور تبدیلی پر واضح توجہ کے ساتھ متنوع شعبوں میں تیزی سے تبدیلیاں دیکھی ہیں: وزیر اعظم
ہمیں اپنی اجتماعی کامیابی پر فخر ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم امید، اعتماد اور ایک نئے عزم کے ساتھ وِکست بھارت کی تعمیر کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم
گزشتہ گیارہ برسوں میں بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور ایز آف لیونگ کو فروغ ملا ہے: وزیراعظم
وزیر اعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ نمو ایپ کے ذریعے ہندوستان کے تبدیلی کے سفر کا مشاہدہ کریں
Posted On:
09 JUN 2025 9:40AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ڈی اے حکومت کے تحت گزشتہ گیارہ برسوں میں ہندوستان میں رونما ہونے والی نمایاں تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔
جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی اجتماعی شراکت کی حمایت سے اچھی حکمرانی اور تبدیلی پر واضح توجہ نے مختلف شعبوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔
‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے اصول کی رہنمائی کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے اس اصول پر عمل پیرا رہتے ہوئے رفتار، معیار اور حساسیت کے ساتھ شاندار تبدیلیاں دیکھی ہیں۔
جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی سے لے کر سماجی ترقی تک، حکومت نے عوام پر مرکوز، جامع اور ہمہ جہت ترقی کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج نہ صرف سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، بلکہ تبدیلی آب و ہوا کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں اور ڈیجیٹل اختراع جیسے اہم مسائل پر ایک اہم عالمی آواز بھی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ہمیں اپنی اجتماعی کامیابی پر فخر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم امید، اعتماد اور ایک نئے عزم کے ساتھ وکست بھارت کی تعمیر کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔’’
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گزشتہ گیارہ برسوں میں بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور ‘ایز آف لیونگ’ کو فروغ دیا ہے۔
اس تناظر میں، جناب مودی نے شہریوں کو نمو ایپ کے ذریعے اس تبدیلی کے سفر کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دی، جو حکومت کی کامیابیوں کو ایک انٹرایکٹو انداز میں پیش کرتا ہے- جن میں گیمز، کوئز، سروے اور دیگر فارمیٹس شامل ہیں جو آگاہی، شمولیت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے لوگوں کو نمو ایپ اور آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ویڈیوز، انفوگرافکس اور آرٹیکل جیسے متعدد دلکش فارمیٹس کے ذریعے ہندوستان کی وکاس یاترا کو دریافت کرنے کی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
‘‘اچھی حکمرانی اور تبدیلی پر واضح توجہ!
ایک سو چالیس کروڑ ہندوستانیوں کے آشیرواد اور اجتماعی شرکت سے ہندوستان نے مختلف شعبوں میں تیزی سے تبدیلیاں دیکھی ہیں۔
‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے اصول کی رہنمائی میں، این ڈی اے حکومت میں رفتار، معیار اور حساسیت کے ساتھ شاندار تبدیلیاں رونما ہوئی ہے۔
معاشی ترقی سے لے کر سماجی ترقی تک، لوگوں پر مرکوز، جامع اور ہمہ گیر ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔
ہندوستان آج نہ صرف سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، بلکہ تبدیلی آب و ہوا کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں اور ڈیجیٹل اختراع جیسے اہم مسائل پر ایک اہم عالمی آواز بھی ہے۔
ہمیں اپنی اجتماعی کامیابی پر فخر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم امید، اعتماد اور ایک نئے عزم کے ساتھ وِکست بھارت کی تعمیر کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں!
#خدمت کے 11برس’’
‘‘گزشتہ گیارہ برسوں نے بہت سی مثبت تبدیلیوں کامشاہدہ کیا ہے اور ‘ایز آف لیونگ’ کو فروغ ملا ہے۔
نمو ایپ آپ کو اس تبدیلی کے سفر میں ایک اختراعی انداز میں، انٹرایکٹو گیمز، کوئز، سروے اور اس طرح کے دیگر فارمیٹس کے ذریعے لے جاتی ہے جو آگہی، شمولیت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ملاحظہ فرمائیں…
nm-4.com/11yearsofseva
#خدمت کے 11برس’’
‘‘ہندوستان کی وکاس یاترا، جسے نمو ایپ پر دلچسپ ویڈیوز، انفوگرافکس، مضامین اور دیگر کے ذریعے دکھایا گیا ہے... ملاحظہ کریں۔
narendramodi.in/vikasyatra2025
#خدمت کے 11برس’’
‘‘گذشتہ 11 برسوں میں، ہماری حکومت کی ہر اسکیم کے مرکز میں غریب بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا رہاہے۔ اجولا ہو یا پی ایم آواس، آیوشمان بھارت ہو یا بھارتیہ جن او شدھی یا پی ایم کسان سمان ندھی، ان تمام اسکیموں نے ہم وطنوں کی امیدوں کو نئے پنکھ دیئے ہیں، اس دوران ہم نے پوری ایمانداری اور خدمت کے جذبے کےساتھ لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ’’
#خدمت کے 11برس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح – م ش-ع ن)
U. No.1580
(Release ID: 2135062)