وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ 11 برسوں کے دوران، ہمارے مختلف اقدام نے کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کیا ہے اور زرعی شعبے میں مجموعی تبدیلی کو یقینی بنایا ہے: وزیر اعظم


کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری کوششیں آئندہ بھی مزید جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں گی: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کسانوں کی فلاح کے لیے پی ایم کسان سمان ندھی، کسان فصل بیمہ یوجنا اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافے جیسے اہم اقدامات کو اجاگر کیا

Posted On: 07 JUN 2025 11:32AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ 11 برسوں کے دوران حکومت کی کسان دوست مہمات کے دور رس اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مدت زرعی برادری کے لیے وقار اور خوشحالی کا ایک اہم دور رہی ہے۔

انہوں نے پی ایم کسان سمان ندھی اور کسان فصل بیمہ جیسی کلیدی اسکیموں کو کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے اہم اقدامات قرار دیا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک کے اناج پیدا کرنے والے کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت مل رہی ہے اور ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کے لیے ملک کے محنتی کسانوں کی خدمت کرنا ایک اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے پچھلے 11 برسوں پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مختلف اسکیموں نے نہ صرف کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کیا بلکہ زرعی شعبے میں ایک مجموعی تبدیلی بھی لائی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حکومت نے مٹی کی صحت اور آبپاشی جیسے اہم پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی ہے، جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

جناب مودی نے مزید کہا کہ کسانوں کی فلاح کے لیے ہماری کوششیں آئندہ دنوں میں مزید جوش و خروش سے جاری رہیں گی۔ ہم نے اپنے کسانوں کے وقار اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ پیغام ایکس پر شیئر کیا۔

’’ہمارے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ ہم اپنے محنتی کسانوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ گزشتہ 11 برسوں میں، ہماری مختلف پہلوں نے کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کیا ہے اور زرعی شعبے میں مجموعی تبدیلی کو یقینی بنایا ہے۔ ہم نے مٹی کی صحت اور آبپاشی جیسے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے، جن کے بہت فائدہ مند نتائج سامنے آئے ہیں۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری کوششیں آئندہ دنوں میں اور بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں گی۔‘‘

’’اس لڑی کو ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو یہ اندازہ ہو سکے کہ ہم نے کس طرح اپنے کسانوں کے وقار اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔

#11YearsOfKisanSamman‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1547


(Release ID: 2134774)