امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں بھارتیہ بھاشا انوبھاگ (ہندوستانی زبانوں کے سیکشن) کا آغاز کیا
بھارتیہ بھاشا انوبھاگ (ہندوستانی زبانوں کے سیکشن) کے قیام کے ساتھ، سرکاری زبان کا شعبہ اب ایک مکمل محکمہ بن گیا ہے۔
انتظامیہ کو غیر ملکی زبانوں کے اثر سے آزاد کرنے کی سمت میں یہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
یہ سیکشن بھارت کے لسانی تنوع کو شامل کرتے ہوئے تمام زبانوں کو ایک مضبوط اور منظم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
مقامی زبانوں کو مضبوط کرکے ہی ہم بھارت کو دنیا میں ایک مضبوط اور باوقار مقام تک پہنچا سکتے ہیں۔
ہندوستانی زبانیں ہماری ثقافت کی روح ہیں اور ہندوستانی ثقافت ہندوستان کی روح ہے۔
ٹیکنالوجی کے استعمال سے تمام زبانوں کی روح، مالامالیت اور حساسیت میں کوئی کمی نہیں آنی چاہئے ۔
Posted On:
06 JUN 2025 5:24PM by PIB Delhi
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں بھارتیہ بھاشا انوبھاگ (ہندوستانی زبانوں کے سیکشن) کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور سرکاری زبانوں کے محکمہ کے سکریٹری سمیت کئی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، بھارتیہ بھاشا انوبھاگ (ہندوستانی زبانوں کے سیکشن) کے قیام کے ساتھ، سرکاری زبان کا محکمہ اب ایک مکمل محکمہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو غیر ملکی زبانوں کے اثر سے آزاد کرنے کی سمت میں یہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صلاحیتوں کو اسی وقت بروئے کار لایا جا سکتا ہے جب ہماری سوچ و فکر، تجزیہ اور فیصلہ سازی کا عمل ہماری مادری زبان میں ہو۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کی تمام مقامی زبانوں کو مضبوط کرکے ہی ہم بھارت کو اس کے باوقار اور شاندار مقام تک لے جا سکتے ہیں۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ہماری ہر زبان دوسری زبانوں سے پوری طرح جڑی ہوئی ہے اور تمام زبانوں کی ترقی ایک دوسرے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام زبان ندیوں کے مانند ایک ساتھ مل کر ہندوستانی ثقافت کی گنگا بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی زبانیں ہماری ثقافت کی روح ہیں اور ہماری ثقافت ہندوستان کی روح ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ سیکشن ہندوستان کے لسانی تنوع کو شامل کرتے ہوئے تمام زبانوں کو ایک مضبوط اور منظم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال تمام زبانوں کی روح، مالامالیت، وسعت اور حساسیت کو کم کیے بغیر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انگریزی کو اپنے اوپر مسلط کرنے کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔
******
(ش ح ۔م م ع۔م الف(
U. No. 1528
(Release ID: 2134641)