کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بریشیا میں اٹلی کے نائب وزیر اعظم انتونیو تاجانی کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی
جناب گوئل اطالوی صنعت کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تقریباً 90 کمپنیوں پر مشتمل ہندوستانی وفد کی اٹلی میں قیادت کر رہے ہیں۔
جناب گوئل اورنائب وزیر اعظم تاجانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘ایک پیڑما ں کے نام’ مہم کے تحت پودے لگائے۔
Posted On:
06 JUN 2025 2:41PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور خارجی امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عالی جناب انتونیو تاجانی کے ساتھ اٹلی کے شہر بریشیا ، جو کہ مینوفیکچرنگ کا مرکز ہے ، میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ اٹلی کے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران دونوں لیڈروں نے اقتصادی تعاون سے متعلق ہندوستان اور اٹلی کے مشترکہ کمیشن (جے سی ای سی) کے 22ویں اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی ، جو 5 جون 2025 کو اختتام پذیر ہوگیا۔
دونوں اطراف کے سینئر عہدیداروں، پالیسی سازوں اور شراکت داروں نے تعمیری شراکت ، نقطہ نظراور باہمی عزائم کے جذبے کے ساتھ جے سی ای سی میں شرکت کی۔ بات چیت کے دوران دونوں ممالک نے اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کو بڑھاوا دینے کے عزم کا اعادہ کیا جوکہ اقتصادی لچک، صنعتی شراکت داری، جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان 2025-29 کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
بات چیت میں ہندوستان اور اٹلی نے کئی ابھرتے ہوئے اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا۔ ان میں صنعت 4.0، ایرو اسپیس، توانائی کی منتقلی اور پائیدار نقل و حرکت شامل ہیں۔ دونوں فریقوں نے ہنر مندی کی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی، نقل مکانی اور نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای سی) جیسے عالمی رابطہ کاری کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
جے سی ای سی سے کئی ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں۔ ہندوستان اور اٹلی نے زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں تعاون کو مضبوط بنانے اور آٹوموبائل اور خلائی شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کرنے کا عزم کیا۔ دونوں فریقوں نے پائیدار زرعی ویلیو چینز، زرعی مشینری، فوڈ پیکیجنگ ٹیکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے گرین ہائیڈروجن اور بائیو فیول جیسے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے درمیان ہنر مند پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔
جے سی ای سی کے موقع پر، ایک اعلیٰ سطحی گروتھ فورم یعنی نامیاتی فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے سی ای اوز اور صنعت کے رہنماؤں نے شرکت کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ پلیٹ فارم ابھرتے ہوئے کاروباری مواقع اور باہمی دلچسپی کے صنعتی تعاون کی نشاندہی کرنے میں ایک قابل قدر پلیٹ فارم ثابت ہوا۔
اس دورے کے دوران تقریباً 90 کمپنیوں کی اعلیٰ قیادت پر مشتمل ایک مضبوط ہندوستانی تجارتی وفد مرکزی وزیرپیوش گوئل کے ہمراہ تھا۔ وفد نے اطالوی صنعتوں کا دورہ کیا اور مقامی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں۔ جناب گوئل نے اطالوی کارپوریٹ لیڈروں کے ساتھ بھی انفرادی طور پر بات چیت کی اور ہندوستان میں آپریشنز، مینوفیکچرنگ یا دفتر میں موجود ہوکر کام انجام دینے کے عمل کو بڑھانے کے ان کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا۔
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر، جناب گوئل اور نائب وزیر اعظم تاجانی نے بریشیا میں اطالوی فضلہ سے توانائی بنانے والی ایک معروف کمپنی اے ٹو اے کا دورہ کیا۔ اس دورے نے صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت ایک علامتی نشان کے طورپر دونوں رہنماؤں نے سانتا جیولیا یونیسکو ہیریٹیج کمپلیکس میں اپنی ماؤں کی یاد میں ایک پیڑ لگائے۔
جناب پیوش گوئل کا یہ دورہ ہندوستانی معیشت میں ترقی اور مواقع کو اجاگر کرنے اور بڑھتے ہوئے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید تقویت دینے میں اہم رول ادا کرے گا۔
*******
(ش ح ۔م م ع۔م الف(
U. No. 1517
(Release ID: 2134521)