وزیراعظم کا دفتر
ایک ہمدرد حکومت، غریب کلیان کے لئے وقف ہے: پی ایم
گزشتہ 11 برسوں میں ہماری حکومت کا ہر قدم خدمت، گڈ گورننس اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے: وزیراعظم
ہمہ جہت ترقی کے لیے ہماری حکومت کی کوششوں سے تبدیلی کے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور غریبوں اور پسماندہ افراد کو فائدہ پہنچا ہے: وزیر اعظم
Posted On:
05 JUN 2025 9:45AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے غریب کلیان کے تئیں این ڈی اے حکومت کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا، کیونکہ ملک تبدیلی اور جامع حکومت کے 11 سال مکمل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار بنانے، بنیادی ڈھانچے اور شمولیت پر توجہ مرکوز کرنے والی ہمدرد حکومت نے 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے تبدیلی کی اسکیموں جیسے ‘پی ایم آواس یوجنا’،‘ پی ایم اجولا یوجنا’، ‘جن دھن یوجنا’، اور ‘آیوشمان بھارت’ کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی، جس نے رہائش، کھانا پکانے کے صاف ایندھن، بینکنگ اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے فوائد کی شفاف اور موثر ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی)، ڈجیٹل شمولیت اور دیہی انفراسٹرکچر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘ایک ہمدرد حکومت، غریب کلیان کے لیے وقف!’’
گزشتہ دہائی کے دوران این ڈی اے حکومت نے بہت سے لوگوں کو غربت کے چنگل سے نکالنے ، بااختیار بنانے، بنیادی ڈھانچے اور شمولیت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں۔ ہماری تمام اہم اسکیموں نے غریبوں کی زندگی بدل دی ہے۔ ‘پی ایم آواس یوجنا’، ‘پی ایم اجولا یوجنا’، ‘جن دھن یوجنا’ اور ‘آیوشمان بھارت’ جیسے اقدامات نے رہائش، صاف کھانا پکانے کے ایندھن، بینکنگ اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھایا ہے۔ ڈی بی ٹی، ڈجیٹل شمولیت اور دیہی انفراسٹرکچر کے لیے زور نے آخری میل تک شفافیت اور فوائد کی تیز تر فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
اس کی وجہ سے 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے غربت کو شکست دی ہے۔ این ڈی اے ایک جامع اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے، جہاں ہر شہری کو عزت کے ساتھ جینے کا موقع ملے۔
‘‘ #غریب کلیان کے 11 سال’’۔
*******
ش ح- ظ ا- ع ن
UR No. 1462
(Release ID: 2134035)
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada