بھارتی چناؤ کمیشن
الیکشن کمیشن وی ٹی آر شیئرنگ کے عمل کو اپ گریڈ کرے گا
Posted On:
03 JUN 2025 5:21PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا اب ایک ہموار، ٹکنالوجی سے چلنے والا نظام متعارف کرا رہا ہے تاکہ ووٹر ٹرن آؤٹ فیصد کے اندازے کے رجحانات کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔ یہ نیا عمل پہلے کے مینول رپورٹنگ کے طریقوں سے وابستہ وقت کے وقفے کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔ یہ قدم بروقت عوامی رابطے کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن کے عزم سے ہم آہنگ ہے، جسے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے اکثر مختلف مواقع پر اجاگر کیا ہے۔
کنڈکٹ آف الیکشنز رولز، 1961 کے رول 49ایس کے قانونی فریم ورک کے تحت، پریزائیڈنگ آفیسرز (پی آر اوز) کو امیدواروں کی طرف سے نامزد کیے جانے والے اور پولنگ کے اختتام پر پولنگ اسٹیشن پر موجود پولنگ ایجنٹوں کو ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیل پر مشتمل فارم 17سی فراہم کرانےکی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ یہ قانونی تقاضہ بدستور برقرار ہے، ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ(وی ٹی آر ایپ) کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل، جو عوام کو اندازاً ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح کے رجحانات سے باخبر رکھنے کے لیے ایک معاون، غیر آئینی طریقہ کار کے طور پر تیار ہوا تھا، اب مزید مؤثر اور تیز تر اپ ڈیٹ یقینی بنانے کے لیے مربوط کیا جا رہا ہے۔
اس نئے اقدام کے تحت، ہر پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ آفیسر (پی آر او) اب پولنگ کے دن ہر دو گھنٹے بعد براہ راست ووٹر ٹرن آؤٹ کی معلومات نئی اسینیٹ ایپ میں درج کریں گے تاکہ ووٹنگ کے رجحانات کی اپڈیٹ میں تاخیر کو کم کیا جا سکے۔ یہ معلومات خودکار طور پر حلقہ انتخاب کی سطح پر مرتب کی جائیں گی۔ اندازاً ووٹنگ کے فیصدی رجحانات پہلے کی طرح ہر دو گھنٹے بعد شائع کیے جاتے رہیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب پولنگ ختم ہونے کے فوراً بعد، پریزائیڈنگ آفیسرز پولنگ اسٹیشن چھوڑنے سے قبل اسینیٹ میں ووٹر ٹرن آؤٹ کا ڈیٹا درج کریں گے، جس سے تاخیر میں کمی آئے گی اور اندازاً پولنگ کا فیصد ہر حلقے کے لحاظ سے پولنگ ختم ہونے کے بعد اپڈیٹ شدہ وی ٹی آر ایپ پر دستیاب ہو سکے گا، بشرطیکہ نیٹ ورک دستیاب ہو۔ جہاں موبائل نیٹ ورک موجود نہیں ہوں گے، وہاں یہ معلومات آف لائن درج کی جا سکیں گی اور نیٹ ورک بحال ہونے پر خودکار طور پر ہم آہنگ ہو جائیں گی۔یہ اپڈیٹ شدہ وی ٹی آر ایپ بہار انتخابات سے قبل اسینیٹ کا ایک لازمی حصہ بن جائے گا۔
اس سے پہلے ووٹر ٹرن آؤٹ کا ڈیٹا سیکٹر افسران دستی طور پر جمع کرتے تھے اور اسے فون کالز، ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس کے ذریعے ریٹرننگ آفیسرز (آر او) کو بھیجتے تھے۔ یہ معلومات ہر دو گھنٹے بعد مرتب کی جاتی تھیں اور ووٹر ٹرن آؤٹ (وی ٹی آر) ایپ پر اپ لوڈ کی جاتی تھیں۔ تاہم، اکثر اوقات پولنگ کے فیصدی رجحانات گھنٹوں بعد اپڈیٹ ہوتے تھے کیونکہ اصل ریکارڈز رات دیر سے یا بعض اوقات اگلے دن تک پہنچتے تھے، جس کے باعث 4 سے 5 گھنٹے یا اس سے زیادہ کی تاخیر ہو جاتی تھی اور اس سے بعض اوقات عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ ن م۔
U- 1397
(Release ID: 2133603)