صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ریاستی سول سروسز سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل کئے گئے اور لباسنا میں 127 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کررہے افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
03 JUN 2025 5:37PM by PIB Delhi
ریاستی سول سروسز سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل کئے گئے اور لباسنا میں 127 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کررہے افسران نے آج (3 جون 2025) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریاستی سول سروسز کے افسران کی حیثیت سے ان کی کوششیں ریاست کی مخصوص ترجیحات پر مبنی تھیں۔ وہ بنیادی سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے تھے، ان کے مسائل سے نمٹ رہے تھے، جن کا براہ راست اثر مقامی برادریوں پر پڑتا تھا۔ اب بھی وہ ان مسائل کے حل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، لیکن ان کا کردار اور ذمہ داریاں اور دائرہ کار اور پیچیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ وہ اب صرف ایک علاقے کے منتظم نہیں ہیں، بلکہ انہیں قومی سطح پر حکمرانی کے معیارات پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ ان کے کام کو وکست بھارت کے وسیع تر وژن کے مطابق ہونا چاہیے، جو کہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان ہے۔

صدر نے افسران سے کہا کہ شمولیاتی ترقی میں ان کا تعاون اہم ہو سکتا ہے۔ ان کی کوششوں کو خاص طور پر اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے کہ حاشیہ بردار اور کمزور طبقے ایک ترقی یافتہ قوم میں تبدیلی کے سفر میں پیچھے نہ رہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب غریب اور محروم لوگ ترقی اور خوشحالی کو محسوس کریں گے، تب ہی ہم ترقی یافتہ قوم کے ہدف کو حاصل کرنے کے قریب تر ہوں گے۔


صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹکنالوجی اور اختراع ان اہداف کے حصول میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتی ہے،جسے انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران طے کیا ہے۔ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے سے لے کر ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فعال کرنے تک، ڈیجیٹل ٹولز موثر، شفاف، اور شہریوں کے لیے موافق حکمرانی نظام وضع کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اے آئی ، ای -گورننس اور ڈیجیٹل فیڈ بیک میکانزم میں اختراعات کو اپنائیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرکاری اسکیمیں صف آخر تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی افسران کو ان بنیادی اقدار کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے، جو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کی تشریح کرتے ہیں ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے طرز عمل میں دیانت داری کو برقرار رکھیں، اپنے کاموں میں شفافیت کو یقینی بنائیں، اور ذمہ داری کے احساس کو برقرار رکھیں۔ صدر جمہوریہ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اختیارات کے استعمال کے دوران ہمدردی، انصاف پسندی اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں۔
صدرجمہوریہ کا خطاب دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ض ر۔ ق ر)
U. No.1398
(Release ID: 2133601)