صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے پیراگوئے کے صدر کا استقبال کیا
سرکاری تاریخی دورے سے دو طرفہ تعاون کے نئے شعبے کھلیں گے
Posted On:
02 JUN 2025 10:20PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (2 جون 2025)کو جمہوریہ پیراگوئے کے صدر جناب سینٹیاگو پینا پالاسیوس کا راشٹرپتی بھون میں استقبال کیا ۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں ایک ضیافت کا بھی اہتمام کیا ۔

صدر پینا کے ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور پیراگوئے کے درمیان تعلقات خوشگوار اور دوستانہ رہے ہیں ۔ دونوں ممالک جمہوریت ، انسانی حقوق ، قانون کی حکمرانی ، اظہار رائے کی آزادی ، امن ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام جیسے اہم اصولوں اور اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔دونوں ممالک ان اصولوں پر مضبوطی سے قائم ہیں جن کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ وہ اہم ہیں ، اور یہ اصول ہماری تہذیبی اقدار اور تاریخی مشاہدات و تجربات سے جڑے ہوئے ہیں ۔

صدر جمہوریہ ہندنے پہلگام میں ہوئے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد دہشت گردی کی سخت مذمت کرنے اور یکجہتی کے پیغام پر پیراگوئے کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اقوام متحدہ جیسے کثیرالجہتی فورموں سمیت عالمی اہمیت کے معاملات میں ہندوستان کے موقف کی مسلسل حمایت کرنے پربھی پیراگوئے کا شکریہ ادا کیا ۔

صدر جمہوریہ نے ہندوستان اور پیراگوئے کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ تاہم ، انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیاکہ تجارتی اور کاروباری شعبوں میں تعلقات کومزید وسعت دینے کی کافی گنجائش ہے ۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ساؤتھ گلوبل کے ایک حصہ کے طور پر ہندوستان اور پیراگوئے کو ایک ہی طرح کے ترقیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمارا نقطہ نظر بھی ایک دوسرے کے مماثل ہے، جیسے کہ تعلیم ، روزگار اور صلاحیت کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنا ، انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا وغیرہ ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کو ایک سہولت کار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی اور ‘‘ڈیجیٹل فرق’’ کو کم کرنا ہماری قومی ترجیحات میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیراگوئے کے ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے شعبے میں اپنے تجربات شیئر کرنے میں خوشی ہوگی ۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بے پناہ امکانات ہیں ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس دورے سے تعلقات کو مستحکم کرنے اور سمجھوتوں کے لیے نئے شعبے کھولنے میں مدد ملے گی ۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں ۔
************
UN-1385
(ش ح۔ ع و۔ف ر)
(Release ID: 2133446)