تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امیت شاہ کی صدارت میں کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کی سب سے بڑی اناج ذخیرہ کرنے کی اسکیم کا جائزہ اجلاس منعقد


مودی حکومت کی اناج ذخیرہ کرنے کی وژنری اسکیم سے پیکس کی آمدنی اور دیہی روزگار میں اضافہ ہوگا

پی اے سی ایس کو قرض کی سہولت میں توسیع کی جائے، اور اسکیم میں پی اے سی ایس کی فعال شرکت یقینی ہو

ایف سی آئی، این سی سی ایف، این اے ایف ای ڈی اور اسٹیٹ گودام کارپوریشن کو پی اے سی ایس کو زیادہ سے زیادہ گوداموں کے ساتھ  جوڑیں

ایک مکمل کوآپریٹو سپلائی چین تیار کرنے کے لیے، اپنی سطح پر زیادہ سے زیادہ پی اے سی ایس  کو شامل کریں سبھی ریاستیں،اعلیٰ سطحی مارکیٹنگ فیڈریشنوں کوبھی  اس سے جوڑیں

فوڈ سٹوریج سکیم کو کوآرڈینیشن کے ساتھ بروقت نافذ کیا جائے۔ یہ آتم نربھر بھارت ' کی طرف ایک اہم قدم ہوگا

Posted On: 02 JUN 2025 6:51PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ کی صدارت میں آج نئی دہلی میں واقع وزارت تعاون میں  کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کی سب سے بڑی خوراک ذخیرہ کرنے کی اسکیم کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ میٹنگ میں تعاون کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر اور جناب مرلی دھر موہول کے علاوہ، وزارت تعاون، خوراک اور عوامی تقسیم، امور صارفین، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)، نابارڈ، نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) سمیت دیگر اداروں کے عہدیدار موجود تھے۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی اناج ذخیرہ کرنے کی اسکیم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے "سہکار سے سمردھی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقتصادی ترقی کی جانچ کے لیے دو بڑے پیرامیٹرز ہیں - مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) اور روزگار پیدا کرنا۔ اناج ذخیرہ کرنے کی اسکیم ان دونوں پہلوؤں کو مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ ہے، جس کا مقصد پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ جناب شاہ نے زرعی انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کے تحت قرض کی مدت کو بڑھا کر پی اے سی ایس کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

image001CX98.jpg

فوڈ سٹوریج اسکیم میں پی اے سی ایس کی وسیع شمولیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر تعاون نے کہا کہ پی اے سی ایس کو اس اسکیم کا لازمی حصہ بنانا ضروری ہے تاکہ پی اے سی ایس کی مالی استحکام اور سماجی تاثیر کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن کی وزارت اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو ہدایت دی کہ وہ ملک بھر میں گوداموں کی قومی سطح کی نقشہ سازی کریں تاکہ اس اسکیم پر عمل آوری علاقائی ضروریات کے مطابق آسانی سے ہو سکے۔ جناب امت شاہ نے ایف سی آئی، این سی سی ایف، این اے ایف ای ڈی اور اسٹیٹ گودام کارپوریشنوں کو پی اے سی ایس کو زیادہ سے زیادہ گوداموں سے جوڑنے کی بھی ہدایت دی۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریاستوں کو اپنی سطح پر اس اسکیم میں زیادہ سے زیادہ پی اے سی ایس کو شامل کرنا چاہیے اور ریاستی سطح کی مارکیٹنگ فیڈریشنوں کو بھی اس سے منسلک کیا جانا چاہیے تاکہ ایک مکمل کوآپریٹو سپلائی چین تیار کیا جاسکے۔

مرکزی وزیر کوآپریٹیو جناب امیت شاہ نے موجود تمام تنظیموں سے کہا کہ وہ اس اسکیم کو بروقت اور مؤثر طریقے سے تال میل کے ساتھ نافذ کریں تاکہ یہ اسکیم 'آتم نر بھر بھارت' اور 'تعاون کے ذریعے خوشحالی' کے ہدف کو پورا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو۔

****

U.No:1376

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2133377)