مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
شراکت داروں کی جانب سے ‘‘ڈیجیٹل کنکٹیویٹی ضوابط، 2024کے لیے املاک کی ریٹنگ’’ کے تحت املاک کی ریٹنگ کے ٹی آر اے آئی (ٹرائی) ڈرافٹ مسودے پر تبصرے اور جوابی تبصرے داخل کرنے کی آخری تاریخوں میں توسیع
Posted On:
02 JUN 2025 4:09PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 13 مئی 2025 کو ‘‘ ڈیجیٹل کنکٹیویٹی ضوابط، 2024 کے لیے املاک کی ریٹنگ’’ کے تحت املاک کی ڈیجیٹل کنکٹیویٹی کے لیے ریٹنگ کے تجزیے کی خاطر ‘ڈرافٹ مسودہ’ جاری کیا تھا۔ شراکت داروں کی جانب سے تبصرے اور جوابی تبصرے داخل کرنے کی آخری تاریخیں بالترتیب2 جون 2025 اور 9 جون 2025 مقرر کی گئی تھیں۔
شراکت داروں کی جانب سے ڈرافٹ مسودہ’ سے متعلق تبصرے جمع کرانے کے بارے میں دی گئی آخری تاریخوں میں توسیع کی درخواستوں کے مد نظر تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ یعنی 9 جون 2025 اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 16 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے تاکہ شراکت داروں کو جواب دینے کے لیے زیادہ وقت فراہم کیا جاسکے۔
تبصرے/جوابی تبصرے، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں، ای میل آئی ڈی ja2-qos1@trai.gov.in اور اس کی ایک نقل کاپی adv-qos1@trai.gov.in پرروانہ کیے جاسکتے ہیں۔
مزید وضاحت یا زیادہ جانکاری کے لیے شراکت دار ٹی آر اے آئی کے ایڈوائزر(QoS-I)جناب تیج پال سنگھ سے +91-11-20907759 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
------------
ش ح۔ض ر-ج ا
UN-NO-1363
(Release ID: 2133325)