زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘کے چوتھے دن، جناب شیوراج سنگھ چوہان اتر پردیش کے میرٹھ پہنچے
جناب شیوراج سنگھ چوہان روایتی چارپائی پر بیٹھےاور کسانوں کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
01 JUN 2025 6:50PM by PIB Delhi
‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’کے چوتھے دن زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج اتر پردیش کے میرٹھ میں کسانوں سے بات چیت کی۔ میرٹھ کے دبھتھوا گاؤں میں مرکزی وزیر زراعت نے کسانوں سے بات کی، اس کے بعد جنگیٹھی گاؤں میں ایک چار پائی پر بیٹھ کر غیر رسمی بات چیت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ انہوں نے ایک ٹیم کے طور پر زرعی سائنسدانوں کے ساتھ کسانوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کے لیے یہ دورہ کیا ہے۔ گاؤں کی اسمبلیوں (چوپالوں ) میں مکالمے کے انعقاد کا مقصد کاشتکاری کے جدید طریقوں کو فروغ دینا ہے۔
وزیر موصوف نے پیداوار بڑھانے، لاگت کم کرنے، پیداوار کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے اور نقصانات کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘کے بنیادی مقاصد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ع۔ رض
Urdu No. 1342
(Release ID: 2133236)