کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل فرانس کے سہ روزہ سرکاری دورے پر روانہ؛ اگلا دورہ اٹلی کا ہوگا


جناب پیوش گوئل اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط  کرنے کے لئے فرانس کے وزرائے معیشت و تجارت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے

جناب گوئل او ای سی ڈی کی وزارتی کونسل کے اجلاس کے حاشیے پر ڈبلیو ٹی او کے وزرا کے غیر رسمی اجتماع میں شرکت کریں گے

مرکزی وزیر کی برطانیہ، سنگاپور، سعودی عرب، اسرائیل، نائیجیریا اور برازیل کے وزرائے تجارت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں

Posted On: 01 JUN 2025 12:25PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل، نے یکم جون 2025 کو فرانس کے سہ روزہ سرکاری دورے کا آغاز کیا۔ یہ دورہ یکم سے 5 جون 2025 کے درمیان فرانس اور اٹلی کے طے شدہ دورے کا حصہ ہے۔ یہ دورہ بھارت کے کلیدی یورپی شراکت داروں کے ساتھ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ پائیدار و جامع عالمی ترقی کے ویژن کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

فرانس میں قیام کے دوران، جناب گوئل کی فرانسیسی وزراء سے دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں، جن میں وزیرِ معیشت جناب اِرک لومبارڈ اور وزیرِ تجارت جناب لورینٹ سینٹ-مارٹن شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں بھارت-فرانس اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت ہوگی۔

فرانس کے اس اعلیٰ سطحی دورے کے دوران، ایک جامع تجارتی ایجنڈا ترتیب دیا گیا ہے جس میں فرانس کی معروف کمپنیوں جیسے کہ وِکاٹ، ٹوٹل انرجیز، لوریل، رینالٹ، ویلیو، ای ڈی ایف، اور اے ٹی آر کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ اس دورے میں بھارت-فرانس تجارتی گول میز اور بھارت-فرانس سی ای او فورم بھی شامل ہوں گے، جن کا مقصد دونوں ممالک کی صنعتوں کے ممتاز رہنماؤں کے مابین مکالمے کو فروغ دینا ہے۔

اپنے قیام کے دوران، جناب گوئل او ای سی ڈی وزارتی کونسل اجلاس کے حاشیے پر منعقد ہونے والے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے وزرا کے غیر رسمی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس اہم فورم پر وہ عالمی تجارتی امور پر اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور بھارت کے نقطۂ نظر نیز ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔

دورے کے حصے کے طور پر، وزیر موصوف اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی دو طرفہ ملاقاتوں کا انعقاد کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں: برطانیہ کے وزیر برائے کاروبار و تجارت جناب جوناتھن رینالڈز، سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے تجارت و صنعت جناب گین کم یونگ، اور سعودی عرب کے وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی شامل ہیں۔

وزیر موصوف اسرائیل کے وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری جناب نیر برکت، نائیجیریا کی وزیر برائے تجارت، صنعت و سرمایہ کاری ڈاکٹر جموکے اوڈو ولے (او او این) ، اور برازیل کے وزیر خارجہ جناب ماورو لوئیس ایکر ویئیرا کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بات چیت اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے اور مختلف خطوں میں باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ ملاقاتیں بھارت-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے مذاکرات کو بھی نمایاں تقویت فراہم کریں گی۔

علاقائی تنظیموں کے ساتھ بھارت کے روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے، یورپی یونین کے اہم عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں، جن میں جناب ماروش شیفچووچ، کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی، بین الاداراتی تعلقات اور شفافیت؛ اور جناب کرسٹوف ہینسن، یورپی کمشنر برائے زراعت و خوراک شامل ہیں۔

یہ ملاقاتیں بھارت کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں جن کا مقصد دو طرفہ اور کثیرالملکی شراکت داریوں کو مضبوط بنانا اور خود کو عالمی تجارت و سرمایہ کاری میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔

فرانس میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد، جناب پیوش گوئل دورے کے اگلے مرحلے میں اٹلی روانہ ہوں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1331


(Release ID: 2133123)