وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کیرالہ کے ساحل پر لائبیریا کے کنٹینر جہاز کے ڈوبنے کے بعد تیل کے رساؤکا پتہ چلا ہے


 آئی سی جی آلودگی کے ردعمل کی قیادت کر رہاہے

Posted On: 26 MAY 2025 6:10PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے لائبیریا کے کنٹینر جہاز ایم وی ایم ایس سی ایلسا 3 کے ڈوبنے کے بعد بڑے پیمانے پر آلودگی سے نمٹنے کا آپریشن شروع کردیا ہے ، جو 25 مئی، 2025 کو کیرالہ کے الاپوژہ کے جنوب مغرب میں تقریبا 15 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوب کر تباہ ہو گیا تھا۔ جہاز کے ڈوبنے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی آئی سی جی کے نگرانی کے طیارے نے جائے وقوعہ پر تیل کے رساؤ کا سراغ لگا لیا۔ آئی سی جی جہاز سکشم، جو پہلے سے ہی آلودگی سے نمٹنے کی ترتیب میں تعینات ہے، کو فوری طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ آئی سی جی ڈورنیئر طیارے نے فضائی جائزہ لیا اور متاثرہ علاقے میں آئل اسپل ڈسپرسینٹ (او ایس ڈی) کو منتشر کیا۔

25 مئی کی صبح تک تیل کی چادر کو ڈوبنے کے مقام سے مشرق سے جنوب مشرق کی جانب 1.5 سے 2 ناٹ کی رفتار سے تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سخت سمندری حالات اور تیز ہواؤں نے جوابی کوششوں کو مزید مشکل بنا دیا۔ خطرناک صورتحال کے باوجود، علاقے میں 100 سے زیادہ کارگو کنٹینرز تیر رہے تھے، جن میں سے کچھ ٹوٹ گئے اور ان کے اندر کا مواد نکل گیا، آئی سی جی نے پورے اثر کے ساتھ کام جاری رکھا۔ حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے، گزرنے والے تمام جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے، اور بحری جہازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ تیرتے ہوئے ملبے اور ممکنہ نیویگیشن خطرات کی وجہ سے محتاط طریقے سے سفر کریں۔

آئی سی جی نے فضائی پروازوں اور خصوصی پھیلاؤ کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے نگرانی اور اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کو تیز کردیا۔ دو آف شور پٹرول ویسلز (او پی وی) چوبیس گھنٹے نگرانی کے لئے سائٹ پر موجود ہیں، جبکہ آلودگی سے نمٹنے والے جہاز سمندر پرہاری اور اضافی او پی وی کو بڑی مقدار میں او ایس ڈی کے ساتھ متحرک کیا گیا ہے۔

مرکنٹائل میرین ڈپارٹمنٹ، کوچی نے مرچنٹ شپنگ ایکٹ، 1958 کے تحت جہاز کے مالکان کو آلودگی کی ذمہ داری کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایم ایس سی نے کنٹینر کی بازیابی ، تیل ہٹانے اور ماحولیاتی صفائی کے لئے ٹی اینڈ ٹی سالویج مقرر کیا۔ آئی سی جی نے کیرالہ کی ریاستی انتظامیہ کو ساحل کی صفائی کے لئے تیار رہنے اور مقامی آبادیوں کو خبردار رہنے کا بھی مشورہ دیا کہ وہ ساحل پر بہہ کر آنے والے کسی بھی سامان یا ملبے کو نہ لینے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ ان میں نقصان دہ مادے ہوسکتے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1117


(Release ID: 2131471)