بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

موجودہ اراکین کی  سبکدوشی کی  وجہ سے ایوانِ بالا  کے دو سالہ انتخابات آسام  میں  14 جون  ، 2025 ء اور اور تمل ناڈو  میں  24 جولائی  ، 2025 ء کو منعقد ہوں گے

Posted On: 26 MAY 2025 2:08PM by PIB Delhi

آسام اور تمل ناڈو سے منتخب ایوانِ بالا (راجیہ سبھا) کے 8 ارکان کی رکنیت کی مدت  جون-جولائی  ، 2025 ء میں ختم ہونے والی ہے، جیسا کہ درج ذیل تفصیلات میں بیان کیا گیا ہے:

 

نمبر شمار

ریاست

ریاستوں کی تعداد

رکن کا نام ( جناب/ محترمہ )

سبکدوشی کی تاریخ

 1)

آسام

2

مشن رنجن داس

14 جون ، 2025 ء

بریندر پرساد بیشیا

2)

تمل ناڈو

6

ڈاکٹر امبومَنی رامادوس

24 جولائی ، 2025 ء

تھیرو ایم شن موگم

تھیرو این چندر سیگھرن

تھیرو ایم محمد عبداللہ

تھیرو پی ولسن

تھیرو وائیکو

 

  1. کمیشن نے  ، اب  آسام اور تمل ناڈو سے ایوانِ بالا (راجیہ سبھا) کے دو سالہ انتخابات درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے:

 

نمبر شمار

پروگرام

دن اور تاریخ

 

نوٹیفیکیشن کا اجراء

2 جون ، 2025 ء ( بروز پیر)

 

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

9 جون ، 2025 ( بروز پیر )

 

نامزدگیوں کی جانچ پڑتال

10 جون ، 2025 ء ( بروز منگل )

 

امید واری واپس لینے کی آخری تاریخ

12 جون ، 2025 ء ( بروز منگل )

 

رائے دہی کی تاریخ

19 جون ، 2025 ء ( بروز جمعرات )

 

رائے دہی کے اوقات

صبح 9 بجے سے شام 4 بجے

 

ووٹوں کی گنتی

19 جون ، 2025 ء ( بروز جمعرات ) شام 5 بجے

 

تاریخ  ، جس سے پہلے انتخابات مکمل کرائے جانے ہیں

23 جون ، 2025 ء ( بروز پیر )

 

  1. کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ بیلٹ پیپر پر ترجیح/ترجیحات کے اندراج کے لیے صرف وہی جامنی رنگ کا  انٹیگریٹیڈ  اسکیچ پین استعمال کیا جائے گا ، جو متعین معیار کے مطابق ہو اور ریٹرننگ افسر کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ مذکورہ انتخابات میں کسی بھی صورت میں کوئی دوسرا پین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  2. انتخابات کے منصفانہ اور آزادانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مبصرین کی تقرری کے ذریعے انتخابی عمل کی سخت  نگرانی کے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
  3. پورے انتخابی عمل کے دوران  ،انتخابی کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ کووڈ-19 سے متعلق عمومی ہدایات، جو کہ ای سی آئی  کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور جہاں قابلِ اطلاق ہوں، تمام افراد کے لیے ان پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

...........

) ش ح –    ض   ر          -  ع ا )

U.No. 1096


(Release ID: 2131378)
Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil