وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 26 اور 27 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم دہود میں تقریباً 24ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
وزیر اعظم بھُج میں 53ہزار 4سو کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
جناب مودی گجرات کی شہری ترقیاتی کہانی کے 20 سال کی تقریبات میں شرکت کریں گے
Posted On:
25 MAY 2025 9:14AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اور 27 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ دہود جائیں گے اور صبح کے تقریباً 11:15 بجے قوم کو ایک لوکوموٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ وقف کرنے کے علاوہ ایک الیکٹرک گاڑی کو روانہ کریں گے۔ اس کے بعد، وہ دہود میں تقریباً 24,000 کروڑ روپے کی لاگت سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم بھُج کا سفر کریں گے اور سہ پہر تقریباً 4 بجے، 53,400 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہاں بھی وہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم گاندھی نگر کا سفر کریں گے اور 27 مئی کو صبح تقریباً 11 بجے گجرات کی شہری ترقی کی 20 سالہ کامیابیوں کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور’’شہری ترقیاتی سال 2025‘‘کا آغاز کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
رابطے کو بہتر بنانے اور عالمی معیار کے سفری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم دہود میں انڈین ریلویز کے لوکوموٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ پلانٹ 9000 ہارس پاور کے الیکٹرک لوکوموٹیوز تیار کرے گا جو ملکی ضروریات اور برآمدات دونوں کے لیے استعمال ہوں گے۔ وہ اس پلانٹ میں تیار کیے جانے والے پہلے الیکٹرک لوکوموٹیو کو بھی روانہ کریں گے۔ یہ لوکوموٹیوز انڈین ریلویز کی مال برداری کی صلاحیت میں اضافے میں مدد دیں گے۔ ان لوکوموٹیوز میں ری جنریٹو بریکنگ سسٹم نصب ہوگا، اور انہیں توانائی کے استعمال میں کمی لانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے، جو ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس کے بعد، وزیر اعظم دہود میں 24,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں ریلوے کے منصوبے اور حکومتِ گجرات کے مختلف منصوبے شامل ہیں۔ وہ ویراول اور احمد آباد کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس اور ولساڈ سے دہود کے درمیان ایک ایکسپریس ٹرین کو بھی روانہ کریں گے۔ وزیر اعظم کیٹوسن-کالوَل سیکشن کی گیج تبدیلی کے بعد اس کا افتتاح بھی کریں گے اور اس پر ایک مال گاڑی کو روانہ کریں گے۔
وزیر اعظم بھُج میں 53,400 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ بجلی کے شعبے سے متعلق منصوبوں میں کھاوڈا قابل تجدید توانائی پارک میں پیدا ہونے والی قابل تجدید توانائی کو منتقل کرنے کے لیے ٹرانسمیشن منصوبے، ترسیلی نیٹ ورک کی توسیع، تاپی میں الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ یونٹ، اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ اس میں کانڈلا پورٹ کے منصوبے، حکومتِ گجرات کے مختلف سڑکوں، پانی اور شمسی توانائی سے متعلق منصوبے بھی شامل ہیں۔
’’اربن ڈیولپمنٹ ایئر 2005‘‘ گجرات میں اُس وقت کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک اہم پہل تھی، جس کا مقصد منصوبہ بند انفراسٹرکچر، بہتر حکمرانی، اور شہری باشندوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنا کر ریاست کے شہری منظرنامے کو تبدیل کرنا تھا۔ ’’اربن ڈیولپمنٹ ایئر 2005‘‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم گاندھی نگر میں ’’اربن ڈیولپمنٹ ایئر 2025‘‘، گجرات کا شہری ترقیاتی منصوبہ، اور صاف ہوا کے ریاستی پروگرام کا آغاز کریں گے۔ وہ شہری ترقی، صحت، اور پانی کی فراہمی سے متعلق متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت 22,000 سے زائد مکانات قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ ’’سورنیم جینتی مکھیا منتری شہری وکاس یوجنا‘‘ کے تحت گجرات کے شہری بلدیاتی اداروں کو 3,300 کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کریں گے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1064
(Release ID: 2131069)