یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن نے کمبائنڈ ڈیفنس سروسز ایگزامینیشن (II) 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

Posted On: 23 MAY 2025 6:17PM by PIB Delhi

درج ذیل فہرست میں میرٹ کے لحاظ سے 574 (*510 + ^64) امیدواروں کے نام ہیں جنھوں نے یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقد کیے گئے کمبائنڈ ڈیفنس سروسز ایگزمینیشن (II) 2024 اور وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے منعقد انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر (i) *آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چنئی میں 122ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (این ٹی) (یو پی ایس سی) (مردوں کے لیے) اور (ii) ^آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چنئی، 36 ویں شارٹ سروس کمیشن خواتین (نان ٹیکنیکل) (یو پی ایس سی) کورس میں داخلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ 122ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (این ٹی) (یو پی ایس سی) (مردوں کے لیے) کی فہرست میں ان امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جن کی پہلے انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون، انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا، کیرالہ اور ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد (پری فلائنگ) ٹریننگ (پری فلائنگ) ٹریننگ کمپنی میں داخلے کے لیے اسی امتحان کے نتیجے کی بنیاد پر سفارش کی گئی تھی۔

2. حکومت کی طرف سے مطلع کردہ آسامیوں کی تعداد، (I) 122ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (این ٹی) (یو پی ایس سی) (مردوں کے لیے) 276 ہے اور (II) 36ویں شارٹ سروس کمیشن خواتین (نان ٹیکنیکل) (یو پی ایس سی) کورس کے لیے 19 ہے۔

3. میرٹ لسٹ کی تیاری میں امیدواروں کے طبی معائنے کے نتائج کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔ تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کی تصدیق آرمی ہیڈ کوارٹرز سے کی جائے گی۔

4. امیدوار یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پر جا کر بھی نتائج سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم امیدواروں کے نمبر حتمی نتیجہ کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور 30 ​​دنوں کی مدت تک دستیاب رہیں گے۔

5. امیدواروں کی توجہ کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب غیر تجویز کردہ امیدواروں کے اسکور اور دیگر تفصیلات کے انکشاف کی اسکیم پر بھی مبذول کرائی جاتی ہے۔ ایسے غیر تجویز کردہ امیدوار اپنے نمبر ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے اپنے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔

6. یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں ایگزامینیشن ہال بلڈنگ کے قریب ایک سہولیتی کاؤنٹر ہے۔ امیدوار اپنے امتحان سے متعلق کوئی بھی معلومات یا وضاحت کام کے دنوں میں صبح 10.00 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان، ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271، 011-23381125 اور 011-23098543 پر رابطہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، امیدوار IMA/OTA کورس کے لیے ٹیلیفون نمبر 011-26175473 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا Joinindianarmy.nic.in پر جا سکتے ہیں؛ آئی این اے کورس کے لیے 011-23010097/ ای میل: officer-navy[at]nic[dot]in پر رابطہ کر سکتے ہیں یا Joinindiannavy.gov.in پر جا سکتے ہیں اور اے ایف اے کورس کے لیے 011-23010231 (اکسٹنشن 7645/ 7646/ 7610) سے رابطہ کر سکتے ہیں یا www.careerindianairforce.cdac.in پر جا سکتے ہیں۔

                            Click here to see Result                 

  ********

ش ح۔ ف ش ع

23-05-2025

                                                                                                                                     U: 1038


(Release ID: 2130856)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil