مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے شمولیت پرمبنی حکمرانی کی سمت میں ایک تاریخی قدم اُٹھایا


شمولیت کے فروغ کی جانب قدم: معذور افراد کے لیے مرکزی سرکاری رہائش گاہوں میں4فیصد کوٹہ مختص

Posted On: 22 MAY 2025 4:34PM by PIB Delhi

شمولیت پر مبنی ترقی کی سمت میں ایک تاریخی قدم کے طورپرمعزز وزیر اعظم کے وژن ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’’سے تحریک لیتے ہوئے اور ‘‘سگمیہ بھارت ابھیان’’ کے تحت تمام شہریوں کے لیے برابری کے مواقع کے عزم کو مضبوط کرتے ہوئے،ہاؤسنگ اورشہری امور کے وزیر جناب منوہر لال نے شمولیت پرمبنی حکمرانی کی سمت میں ایک اہم اور تاریخی قدم اُٹھایا ہے۔

معذور افراد کے حقوق کے قانون2016 (آرپی ڈبلیو ڈی  ایکٹ2016) کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس نے ایک آفس میمورنڈم جاری کیا ہے، جس کا مقصد معذور افرادکے لئے مرکزی حکومت کی رہائشی سہولیات تک منصفانہ اور مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

آئندہ مرکزی حکومت کی رہائشی سہولیات کی الاٹمنٹ میں معذور افراد کے لیے4 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے گا، جو کہ مساوات، وقار اور عوامی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کی جانب ایک نمایاں اور اہم قدم ہے۔

یہ اقدام حکومت کی ہر شہری کو بااختیار بنانے کے عزم کا مظہر ہے اور ساتھ ہی ایک شمولیت پر مبنی اور قابلِ رسائی بھارت کی بنیاد کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

************

ش ح ۔ م م  ۔ م ا

UN-NO-1008


(Release ID: 2130567)