دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلویز ہماری معیشت اور ہماری شناخت کا حصہ ہے:  وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی


آندھرا پردیش میں دوبارہ تیار  کئے گئے  سلوروپیٹا ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 22 MAY 2025 2:02PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے کہا ہے کہ ہندوستانی ریلوے نہ صرف ہماری معیشت کا حصہ ہے بلکہ ہماری شناخت کا بھی ایک حصہ ہے۔ وزیر اعظم کے ذریعہ آج آندھرا پردیش میں سلوروپیٹا ریلوے اسٹیشن (امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت دوبارہ تیار  کئے گئے ) کے ورچوئل افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے روزانہ دو کروڑ سے زیادہ مسافروں کو لے جاتی ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا آجر ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ آج کے ہندوستان میں بنیادی ڈھانچہ نہ صرف سہولت کے بارے میں ہے بلکہ  یہ اعتماد کے بارے میں ہے، وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں ایسے اسٹیشنوں کی ضرورت ہے جو قابل رسائی، موثر اور ہمارے قومی فخر کے عکاس ہوں۔ ’’ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ریلوے کو ہندوستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔ وزیر  موصوف نے کہاکہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنا، مسافروں کے تجربے کو بڑھانا، اور اسٹیشنوں کو ہندوستان کے وسیع تر شہری تجدید کے ساتھ مربوط کئے جانے ‘‘ کے تعلق سے ان کا نقطہ نظرواضح ہے۔

امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کو پورے ہندوستان میں 1,300 سے زیادہ اسٹیشنوں کی   پھر  سے تجدید کاری کرنے کے لئے تصور کیا گیا تھا، جناب  پیمسانی نے بتایا کہ سلوروپیٹا ریلوے اسٹیشن کی پھر سے  تجدید کاری پر 14.5 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔مذکورہ اسٹیشن  کا ہندوستانی ریلوے کے نقشے پر ایک مخصوص مقام ہے کیونکہ یہ تروپتی کے مقدس ضلع میں واقع ہے اور ہندوستان کے  مخصوص خلائی اسیٹشن (پریمیئر اسپیس پورٹ) سری ہری کوٹا کے قریب ترین اسٹیشن کے طور پر کام کرتا ہے۔

ریاست آندھرا پردیش میں پچھلے 11 برسوں میں شروع کیے گئے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر موصوف  نے  اس بات کی وضاحت کی کہ 2026-2025 میں مختص بجٹ  بڑھ کر 9,417 کروڑ روپے ہو گیا جو کہ 2014-2009 میں مختص کیے گئے  اس وقت کے بجٹ سے 10 گنا زیادہ ہے۔  مجموعی طور پر 414 کلومیٹر نئی ریل لائنیں شامل کی گئیں، 1,217 کلومیٹر دوگنا اور مجموعی طور پر 3,748 کلومیٹر لائنوں کی برق کاری کی گئی ۔ گزشتہ 11 برسوں میں 34,700 کروڑ روپے کے کل 41 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت  محض آندھرا پردیش میں  ہی 73 اسٹیشنوں کو دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م ۔ رض

Urdu No. 999

                          


(Release ID: 2130503)