عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
آئی جی او ٹی کرم یوگی نے ایک کروڑ رجسٹرڈ صارفین کا سنگ میل عبور کیا
ہندوستان کے سول سروسز میں صلاحیت سازی کے لیے تیز تر ڈیجیٹل تبدیلی کایہ ایک گواہ ہے
Posted On:
21 MAY 2025 1:23PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے وزرات سائنس و ٹکنالوجی اور وزارت ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)،وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے محکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سول سروسز کی صلاحیت سازی کے قومی پروگرام-مشن کرم یوگی میں ایک اہم سنگ میل کے حصول کا اعلان کیا ۔ آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم ، جو کرم یوگی بھارت کے زیر انتظام ایک ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ہے ، یہ پلیٹ فارم پورے ہندوستان میں رجسٹرڈ ایک کروڑ سرکاری اہلکاروں کا سنگ میل عبور کرلیا ہے ، جس میں جنوری 2023 تک شامل 3 لاکھ صارفین کے بعد سے 30 گنا اضافہ ہوا ہے ۔یہ ترقی صرف دو برس میں ہوئی ہے۔ یہ تیز رفتار ترقی عوامی انتظامیہ میں ڈیجیٹل کے بڑھتے ہوئے اپنانے کی نشاندہی کرتی ہے اور مستقبل کے لیے تیار اور شہریوں پر مرکوز ایک سول سروس کی تعمیر کے لیے مرکز کے عزم کی تصدیق کرتی ہے ۔

پلیٹ فارم کی ترقی اور سیکھنے کا ماحولیاتی نظام
اس سنگ میل کے حصول کا کریڈٹ مرکزی اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےسرکاری اہلکاروں کی فعال شرکت کو جاتا ہے۔ آئی جو ا وٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ صارفین میں سے 60؍فیصد سے زیادہ تمام 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام سے ہیں، جبکہ باقی مرکزی حکومت کی وزارتوں، محکموں اور تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کی ملک گیر رسائی اور ریاستی سطح کے حکومتی ڈھانچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے انضمام کو ظاہر کرتا ہے۔ پانچ سرِفہرست ریاستیں، جنہوں نے اب تک پلیٹ فارم پر نسبتاً زیادہ تعداد میں سول سرونٹس کو رجسٹر کیا ہے، ان میں بہار، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش شامل ہیں۔ اب تک 3.1 کروڑ سے زائد سیکھنے کے سرٹیفکیٹس سرکاری اہلکاروںکو کورس مکمل کرنے پر جاری کیے جا چکے ہیں، جس سے مجموعی طور پر 3.8 کروڑ سے زائد سیکھنے کے گھنٹے بنتے ہیں۔
آج آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم 16 زبانوں میں 2,400 سے زائد کورسز پیش کرتا ہے، جو 200 سے زیادہ کورس فراہم کنندگان نے تیار کیے ہیں ،جن میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی وزارتیں اور محکمے، سول سروسز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس(سی ایس ٹی آئی ایز) ، سول سوسائٹی تنظیمیں، فلاحی ادارے، ہندوستانی تعلیمی ادارے اور نجی صنعت کے ماہرین شامل ہیں۔ تمام کورسز مقامی طور پر تیار کردہ کرم یوگی کمپٹنسسی ماڈل(کے سی ایم )کے مطابق ہیں، جو ہندوستانی حکمت اور مشن کرم یوگی کے اصولوں پر مبنی ہے۔
قومی اور ریاستی سطح پر صلاحیت سازی کے اقدامات:
آئی جی او ٹی پلیٹ فارم کی ترقی کے اہم محرکات میں قومی اور ریاستی سطح پر منعقد کی جانے والی لرننگ ویکز (تعلیمی ہفتے) شامل ہیں۔ پہلا کرم یوگی ہفتہ (قومی تعلیمی ہفتہ) 19 سے 27 اکتوبر 2024 کے دوران منعقد کیا گیا، جس میں 32 لاکھ سے زائد کورسز مکمل ہونے اور پلیٹ فارم پر 38 لاکھ سے زیادہ سیکھنے کے گھنٹے ریکارڈ کیے گئے۔ یہ ایونٹ کا آغاز ہندوستان کے وزیر اعظم نے کیا،جس کا مقصد ایک مستقبل بین، متحرک اور اچھی عوامی خدمات تشکیل تھا، جو ہندوستان کے حکومتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہو، تاکہ ہندوستان کے وژن ‘وِکست بھارت@2047’ کی طرف قدم بڑھایا جا سکے۔
قومی تعلیمی ہفتے سے متاثر ہو کر کئی ریاستوں/یونین ٹیریٹریز نے بھی مخصوص ریاستی تعلیمی ہفتے منظم کیے، جن میں اینڈھامن و نیکوبار جزائر، راجستھان اور مہاراشٹر شامل ہیں، تاکہ عوامی خدمات کی ترقی کے لیے ایک مستقبل بین نقطہ نظر کو فروغ دیا جا سکے۔
آگے کا راستہ
ایک کروڑ سے زائد رجسٹرڈ سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم کے لیے مستقبل قریب میں توجہ کے اہم شعبے شامل ہیں: علاقائی زبانوں میں کورسز کی تعداد میں اضافہ، کورسز کے معیار کو بہتر بنانا، مزید مواد فراہم کرنے والوں کے ساتھ شراکت داری، اور مصنوعی ذہنت اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم کو ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے - جو عوامی شعبے میں مسلسل سیکھنے کے لیے ایک پائیدار، اسکیل ایبل اور محفوظ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام فراہم کرتا ہے۔ کیریبین اور دیگر علاقوں کے کئی ممالک نےآئی جی او ٹی کرم یوگی ڈی پی آئی فریم ورک کو اپنانے میں تعاون کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی شراکت دار کے طور پر ڈیجیٹل جدت میں کردار کو مزید تقویت ملتی ہے۔
اپنےتین رہنمائی اصولوں - فعال بنانا (جدید پلیٹ فارم خصوصیات کے ذریعے)، بااختیار بنانا (حکومت کے تمام سطحوں پر اسٹیک ہولڈرز) اور ارتقاء پذیر بنانا (ڈیٹا اور فیڈبیک کی بنیاد پر) - کے ذریعے چلایا گیا، یہ پلیٹ فارم نئے بلندیاں چھورہا ہے ،جبکہ چست اور صارف مرکوز رہتا ہے۔ آئی جی او ٹی کرم یوگی شہری پر مرکوز حکمرانی کے لیے صلاحیت سازی کے مقصد میں مضبوطی سے جڑا ہوا ہے، جس کا مقصد سرکاری افسران کو وہ علم، مہارتیں اور صلاحیتیں فراہم کرنا ہے، جو ہر شہری کو مؤثر، ذمہ دار اور جوابدہ عوامی خدمات فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن -ع ن)
U. No.972
(Release ID: 2130201)