مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تریپورہ کے کمال پور نگر پنچایت نے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے پائیدار متبادل کے طور پربی پی اے ٹی ، ایک بایوڈیگریڈیبل، کیمیکل سے پاک پولیمر سے بنے کمپوسٹ ایبل بیگ کو متعارف کرکے پائیداری کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا

Posted On: 21 MAY 2025 11:03AM by PIB Delhi

چونکہ شہری علاقوں میں پلاسٹک کے کچرے کا ڈھیر لگا رہتا ہے، سوچھ بھارت مشن – شہری کے تحت اختراعی اقدامات نہ صرف چیلنج سے نمٹ رہے ہیں بلکہ اسے ایک موقع میں بھی بدل رہے ہیں۔ شہری ہندوستان پلاسٹک سے پاک متبادلات کی راہ ہموار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی، شہریوں کی شرکت اور سرکلر اکانومی ماڈل کو اپنا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00131V7.jpg

پلاسٹک جو کبھی سہولت کی علامت ہوا کرتا تھا، اب ماحولیات کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ سوچھ بھارت مشن-شہری کے تحت، ہندوستان بھر کے شہر آر آر آر  ماڈل یعنی ری سائیکلنگ، دوبارہ استعمال اور بازیافت - جو سرکلر اکانومی کو مضبوط کرتا ہے،  کے تحت پلاسٹک کے کچرے سے نمٹ رہے ہیں۔ شہری بلدیاتی ادارے پائیدار، پلاسٹک سے پاک طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور شہریوں کی شرکت کو مربوط کر رہے ہیں۔ سوبھاو،سوچھتا، سنسکار کی رہنمائی میں یہ مشن نچلی سطح پر تبدیلی لا رہا ہے اور ہندوستان کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

تریپورہ میں کمال پور نگر پنچایت نے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے پائیدار متبادل کے طور پر پی بی اے ٹی ، جو کہ ایک بایوڈیگریڈیبل، کیمیکل سے پاک پولیمر سے بنے کمپوسٹ ایبل بیگز کو متعارف کروا کر پائیداری کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ کمپوسٹ ایبلٹی اور بائیو ڈیگریڈیبلٹی معیارات کو پورا کرنے کے لیےسی آئی پی ای ٹی سے تصدیق شدہ، یہ ماحول دوست بیگ 180 دنوں کے اندر گل جاتے ہیں، جو روایتی پلاسٹک کا ایک عملی متبادل پیش کرتے ہیں جسے ٹوٹنے میں صدیاں لگ سکتی ہیں۔  145روپئے فی کلو گرام ہول سیل اور 160روپئے فی کلو گرام خوردہ کی قیمت پر، یہ سستی اور قابل رسائی دونوں ہیں۔ وہ کمپوسٹ ایبل بیگز کے استعمال کو فروغ دینے، پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے، اور پائیدار مستقبل کے لیے ذمہ دار فضلہ کے انتظام کی حوصلہ افزائی کے لیےسماج کے ساتھ فعال طور پر سرگرم ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029Q7T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NJ1R.jpg

پابندی کے باوجود بازاروں میں مسلسل سنگل یوز پلاسٹک (ایس یو پی) کے استعمال سے نمٹنے کے لیے، ترچی سٹی کارپوریشن نے، جی آئی زیڈ  انڈیا کے سرکلر ویسٹ سلوشنز پروجیکٹ کے ساتھ، 2022 میں ایک مقررہ ہدف  کے تحت مہم شروع کی۔ تینور، کے کے نگر اور ورائیور میں کسانوں کے مخصوص بازار جس میں 220 دکاندار شامل ہیں، کو سرگرم رول  ادا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ دکانداروں کو ایس یو پی سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان کے بارے میں معلومات فراہم کی  گئی اور پائیدار متبادل کو اپنانے کی ترغیب دی گئی۔ "تھونی پائی  تھیروویزائی" اقدام نے خریداروں میں دوبارہ قابل استعمال کپڑے کے تھیلوں کو مزید فروغ دیا۔ تینور کسان بازار نے ایک سال میں 2,200 کلوگرام ، کے کے نگر نے چار مہینوں میں 620 کلوگرام، اور ورائیورنے چھ مہینوں میں 300 کلوگرام  سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال میں کمی درج کی۔

ڈیجیٹل ڈپازٹ ریفنڈ سسٹم (ڈی آر ایس)، مئی 2022 میں کیدارناتھ میں شروع کیا گیا، مالی مراعات کے ذریعے ذمہ داری کے ساتھ فضلہ کوٹھکانے لگانے  کو فروغ دے کر چار دھام خطے میں پلاسٹک کے فضلے سے نمٹتا ہے۔ خریدار پلاسٹک کی بوتلوں اور ملٹی لیئرڈ پلاسٹک (ایم ایل پی) پر قابل واپسی 10 روپئے ڈپازٹ ادا کرتے ہیں، جو رجسٹرڈ دکانوں پر تقسیم کیے گئے کیو آر کوڈ کے ذریعے ٹریک کیے جاتے ہیں۔ استعمال شدہ پیکیجنگ کو نامزد پوائنٹس یا ریورس وینڈنگ مشینوں (آر وی ایم) پر واپس کیا جاتا ہے، منظم طریقے سے جمع کیا جاتا ہے، اور ری سائیکلنگ کے لیے میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف) کو بھیجا جاتا ہے۔ گنگوتری، یمونوتری، اور بدری ناتھ تک  محیط اس پہل نے 20 لاکھ پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کیا، 66 میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو روکا گیا، 110 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوئیں، اور غیر رسمی ویسٹ مینجمنٹ  کارکنوں  کی آمدنی میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WAFI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DFAB.jpg

پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے فضلے سے نمٹنے کے لیے، انڈمان اور نکوبار جزائر میں استعمال شدہ پلاسٹک کے دودھ کے پاؤچوں کی واپسی کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک بائ بیک پہل شروع کی گئی۔اے این آئی آئی ڈی سی او اورایس یو پی ایم سی کے تعاون سے، کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے جہاں صارفین تازہ دودھ یا چھوٹ جیسے انعامات کے لیے استعمال شدہ پاؤچ کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ عوامی بیداری کی مہموں نے ری سائیکلنگ اور فضلہ کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے کو فروغ دیا، پائیداری کی ثقافت کو فروغ دیا۔ طویل مدتی ماحولیاتی بیداری اور نچلی سطح پر پائیدار طریقوں کو فروغ دیتے ہوئے کمیونٹی کی شرکت کو تقویت ملی۔ تشکیل شدہ بائ بیک سسٹم نے ذمہ دار فضلہ کے انتظام کے لیے اقتصادی مراعات کی پیشکش کرتے ہوئے ری سائیکل مواد سے بھی آمدنی حاصل کی۔ نومبر 2024 تک، 17,600 دودھ کے پاؤچ اکٹھے کیے گئے، جس سے رہائشیوں کو 352 لیٹر دودھ ملا۔

پٹیالہ میں پلاسٹک ری سائیکلنگ کی سہولت(سی ایس آر، پی آر ایف) ، کے تحت قائم کی گئی ہے، ایک گرم اور کولڈ پریسنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ملٹی لیئرڈ پلاسٹک (ایم ایل پی) کو پائیدار چپ بورڈز میں تبدیل کر کے کم قیمت والے پلاسٹک کے فضلے کو حل کرتی ہے۔ یہ چپ بورڈز، پلائیووڈ کا ایک ماحول دوست متبادل، فرنیچر، چھت سازی اور عارضی پناہ گاہوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ ری سائیکلنگ کے عمل میں ایم ایل پی کے فضلے کو فلیکس میں چھانٹنا، صاف کرنا، ٹکڑے ٹکڑے کرنا شامل ہے، جو مربوط، پانی اور دیمک سے بچنے والے بورڈز بنانے کے لیے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ 10 ٹن کی روزانہ پروسیسنگ کی صلاحیت کے ساتھ، یہ سہولت 75 سے 100 چپ بورڈز تیار کرتی ہے، جو بنیادی ڈھانچے اور صنعتی منصوبوں میں حصہ ڈالتی ہے۔ یہ اقدام لینڈ فل فضلہ کو کم کرکے اور وسائل کی کارکردگی کو فروغ دے کر ایک سرکلر اکانومی کی معاونت کرتا ہے۔

ہندوستان کا پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ایک باہمی تعاون پر مبنی، کثیر حصہ داروں کی کوشش بن رہا ہے۔ ریاستیں، شہر، اسٹارٹ اپ اور عوام،  توسیع پذیر حل اپنا رہے ہیں، پائیدار طریقوں کو اپنا رہے ہیں اور سرکلر اکانومی کی معاونت کرنے کے لیے ری سائیکلنگ کے اقدامات کواستحکام بخش رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و ۔ خ م  

U-968


(Release ID: 2130166)