وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی


دونوں قائدین نے بھارت اور جرمنی کے مابین کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

انہوں نے باہمی مفادات کے حامل علاقائی اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

دونوں قائدین نے دہشت گردی کی تمام تر شکلوں سے نمٹنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا

وزیر اعظم نے چانسلر مرز کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی

Posted On: 20 MAY 2025 7:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی کے نئے چانسلر جناب فریڈرک مرز سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دونوں قائدین نے گذشتہ 25 برسوں میں بھارت اور جرمنی کے مابین کلیدی شراکت داری میں ہوئی عمدہ پیشرفت کو دیکھتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع  اور سلامتی، اور اختراع و تکنالوجی کے شعبوں سمیت باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں قائدین نے جرمنی میں غیر مقیم ہندوستانیوں کے ذریعہ دیے گئے مثبت تعاون کا ذکر کیا۔

دونوں قائدین نے باہمی مفاد کے  حامل علاقائی اور عالمی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی اور جناب مرز نے دہشت گردی کی تمام تر شکلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مشترکہ عہدبندگی کا اعادہ کیا۔

وزر اعظم نے چانسلر مرز کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں قائدین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*****

 (ش ح –ا ب ن- ت ع )

U.No:947


(Release ID: 2130124)