عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اپریل 2025 ماہ کے لیے بھویشیہ اور سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پر مرکزی وزارتوں/محکموں کی کار کردگی پر 35 ویں رپورٹ کا اجراء


ریٹائرمنٹ کے معاملات میں83 فیصد پی پی اوز وقت پر جاری کیے گئے

سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر ایک ماہ کے اندر61 فیصد پنشنرز کی شکایت کا ازالہ کیا گیا

اپریل 2025 میں پنشنرز کی شکایات کے ازالے کے معاملے میں پی سی ڈی اے، پنشن، الہ آباد، محکمہ سابق فوجی فلاح و بہبود اور وزارت ریلوے سرفہرست رہے

प्रविष्टि तिथि: 20 MAY 2025 12:00PM by PIB Delhi

حکومت نے مرکزی سرکاری پنشنرز کی فلاح و بہبود کو ڈیجیٹل اختیارات کے ذریعے اپنی اعلیٰ ترین ترجیح قرار دیا ہے۔‘‘بھویشیہ’’ ایک آن لائن پورٹل ہے جو سبکدوش ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن کی منظوری اور ادائیگی کے عمل کو آن لائن ٹریک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے بروقت پی پی اوز جاری کیے جاتے ہیں جب کہ سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پنشنرز کی شکایات کے ازالے کے عمل میں شفافیت اور معیار کو یقینی بناتا ہے۔

محکمہ پنشن و پنشنرز کی فلاح (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے اپریل 2025 کے مہینے کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں کی ‘‘بھویشیہ’’ اور سی پی ای این جی آر اے ایم ایس  پر کارکردگی پر مشتمل ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

مورخہ 30اپریل2025 تک ‘‘بھویشیہ ’’ 99 وزارتوں /محکموں /اعلیٰ اداروں کے مرکزی سیکریٹریٹ اور 1034 منسلک دفاتر میں 9,406 ڈی ڈی اوزکے ذریعے کام کررہا ہے۔ ایک موبائل ایپ بھی اُمنگ پلیٹ فارم پر لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے مختلف فریقین بھویشیہ  تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔فارم 6-اے، جس میں پہلے کے 9 مختلف فارم اورفارمیٹس شامل کیے گئے ہیں، پنشن کی فائلوں کی پروسیسنگ میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر 20,003 ریٹائر ہونے والے افسران نے ‘‘بھویشیہ’’ پورٹل پر نیا فارم 6-اے جمع کرایا ہے۔

سبکدوشی کے معاملات میں 83 فیصد پنشن پیمنٹ آرڈرز ( پی پی اوز) بروقت جاری کیے گئے ہیں۔

مسلسل 17 مہینوں سے سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 7000 سے زائد شکایات کے ازالے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ اپریل 2025 میں پورٹل پر پنشن سے متعلق 8,396 شکایات موصول ہوئیں جبکہ 10,200 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ 61 فیصد شکایات کا ایک ماہ کے اندر  تصفیہ  کردیا گیا ، جو اس ازالہ جاتی نظام کی  پائیداری کو ظاہر کرتا ہے۔مزید یہ کہ صرف 5 فیصد شکایات ایسی ہیں جو تین ماہ کے بعد بھی زیر التوا ہیں۔ شکایات کی زیر التوا تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے —  مارچ 2025 کے اختتام پر 11,817 شکایات زیر التوا تھیں، جو اپریل 2025 کے اختتام تک کم ہو کر 10,179 رہ گئیں۔رپورٹ میں شکایات کے ازالے کی کامیاب مثالوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

تفصیلی رپورٹ یہاں ملاحظہ کریں:

https://pensionersportal.gov.in/Document/April2025_CPENGRAMS_BHAVISHYA_MonthlyReport.pdf.

***

ش ح۔ م ش  ۔ اش ق  

 (U: 925)         


(रिलीज़ आईडी: 2129876) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Punjabi