اقلیتی امور کی وزارتت
حج 2025 کے لیے ہوائی چارٹر آپریشنز کے پہلے مرحلے (لیپ -ایک) کی تکمیل: ملک بھر کے مختلف ایمبارکیشن پوائنٹس سے عازمینِ حج کی روانگی
Posted On:
19 MAY 2025 5:48PM by PIB Delhi
سال 2025 کے حج پر جانے والے عازمینِ حج ملک بھر کے 18 ہوائی اڈوں (ایمبارکیشن پوائنٹس یا ای پیز) سے روانہ ہو رہے ہیں۔ ایک ماہ کی محدود مدت میں 1.20 لاکھ سے زائد عازمین حج کو آسانی اور مؤثر انداز میں سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہوائی چارٹر آپریشنز کو دو مراحل یعنی پہلا مرحلہ(لیپ -I) اور دوسرا مرحلہ(لیپ -II) میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے (لیپ -I) کے تحت عازمین کی روانگی کا آغاز 29 اپریل 2025 سے درج ذیل مقررہ ایمبارکیشن پوائنٹس (ہوائی اڈوں): احمد آباد، بنگلور، بھوپال، دہلی، گیا، گوہاٹی، حیدرآباد، اندور، جے پور، لکھنؤ، ممبئی، اور سری نگر سے ہوا۔

تاہم، خطے میں فضائی حدود کی بدلتی ہوئی صورتحال اور شمالی بھارت کے کچھ علاقوں میں فضائی سفر میں رکاوٹ کے باعث حج 2025 کے لیے سری نگر ایمبارکیشن پوائنٹ سے 07مئی2025 سے طے شدہ پہلے مرحلے(لیپ -I) کے ہوائی چارٹر آپریشنز متاثر ہوئے۔
شمالی بھارت میں فضائی سفر معمول پر آنے پر سری نگر ایمبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے 3,356 عازمین میں سے 1,461 عازمین کامیابی کے ساتھ روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ باقی رہ جانے والے عازمین کے لیے پروازوں کا نیا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے اورانہیں ہوائی چارٹر آپریشن کے دوسرے مرحلے(لیپ -II) کے تحت 31مئی 2025 تک روانہ کر دیا جائے گا۔

حج کے لیے روانگی کے پہلے مرحلے (لیپ -I) کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔دریں اثنا، دوسرے مرحلے (لیپ -II) کا آغاز 10 مئی 2025 سے ہو چکا ہے اور اس وقت احمد آباد، کالی کٹ، چنئی، کوچی، دہلی، حیدرآباد، کنّور، کولکاتا، ممبئی، ناگپور، اور سری نگرایمبارکیشن پوائنٹس (ہوائی اڈوں) سے روانگیاں جاری ہیں۔
حج کے اس مقدس سفر پر روانہ ہونے والے عازمین کے لیے ہوائی چارٹر آپریشنز کو مختلف وزارتوں اور اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ عازمین حج اپنے مقدس سفر پر روانہ ہو سکیں۔عازمینِ حج کے درمیان عبادت اور روحانی اُمید کا ایک اجتماعی جذبہ واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے، کیونکہ وہ حج کے مقدس مناسک ادا کرنے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
عازمین کی باعزت، آرام دہ اور محفوظ روانگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں لاجسٹک سہولیات، طبی امداد اور ایئرپورٹ حکام کے ساتھ تال میل شامل ہے۔
*******
ش ح۔ م ش ۔ اش ق
(U: 907)
(Release ID: 2129702)