وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

این سی سی کی مہم جو ٹیم، جس میں سب سے کم عمر کوہ پیماؤں کی اوسط عمر 19 سال ہے، نے کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا

Posted On: 18 MAY 2025 6:48PM by PIB Delhi

قومی کیڈٹ کور (این سی سی) نے ایک غیر معمولی سنگ میل حاصل کیا ہے کیونکہ ان کی مہم جو ٹیم نے 18 مئی 2025 کو کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر)سر کر لیا ہے۔ اس ٹیم میں 10 این سی سی کیڈٹس (پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں) کے ساتھ چار افسران، دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز، ایک لڑکی کیڈٹ انسٹرکٹر اور 10 نان کمیشنڈ آفیسرز شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013XMK.jpg

منتخب کیڈٹس کم عمر تھے، جنہیں ملک بھر سے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ سخت انتخاب اور تربیت کے عمل سے گزرے۔ اپنی تیاری کے ایک حصے کے طور پر، انہوں نے ماؤنٹ ابی گامین میں ایورسٹ سے پہلے کی مہم کا انعقاد کیا۔ اس کے بعد 15 کیڈٹس کی حتمی ٹیم کو آرمی ماونٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ، سیاچن بیس کیمپ میں موسم سرما اور تکنیکی تربیت سے گزرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ مہینوں کی تربیت کے بعد، دس کیڈٹس کو ماؤنٹ ایورسٹ مہم کے لیے منتخب کیا گیا۔

19 سال کی اوسط عمر کے ساتھ سب سے کم عمر کوہ پیماؤں پر مشتمل یہ ٹیم توجہ کا مرکز بنی اور چڑھائی کے مختلف مراحل میں ان کی فٹنس اور نظم و ضبط پر قابل تعریف رہی۔ نیپال کے شیرپاؤں نے این سی سی ٹیم کی جسمانی تیاری اور حوصلے کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020OWS.jpg

مشکل موسمی حالات اور خطوں کا سامنا کرنے کے باوجود، کیڈٹس نے قومی فخر اور نوجوان قوت کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر ترنگا اور این سی سی پرچم کامیابی کے ساتھ لہرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035SJT.jpg

اس مہم کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 03 اپریل 2025 کو نئی دہلی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ یہ 2013 اور 2016 کی سابقہ مہمات کے بعد این سی سی کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کی تیسری چڑھائی ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن- ت ع )

U.No:885


(Release ID: 2129511)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil