وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی امور کے مرکزی امور مملکت ملیشیا میں ہونے والی 17ویں لنگکاوی بین الاقوامی بحری و فضائی نمائش میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے

Posted On: 18 MAY 2025 9:33AM by PIB Delhi

دفاعی امور کے مرکزی امور مملکت جناب سنجے سیٹھ ملیشیا کے شہر لنگکاوی میں20سے 24 مئی2025 تک منعقد ہونے والی سترہویں لنگکاوی بین الاقوامی بحری و فضائی نمائش (ایل آئی ایم اے 2025) میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر ایل آئی ایم اے 2025 میں ایک بھارتی پویلین بھی قائم کیا گیا ہے، جس کا افتتاح وزیر موصوف کریں گے۔

متعدد ڈی پی ایس یوز (سرکاری دفاعی شعبے کی کمپنیاں) جیسے کہ مزاگان ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، بی ای ایم ایل، ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور گلائیڈرز انڈیا لمیٹڈ نیز نجی دفاعی کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کریں گی اور بھارتی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔اس سال، بھارتی اثاثہ جات جیسے کہ ڈورنیر طیارہ اور ایک بھارتی بحری جہاز بھی ایل آئی ایم اے 2025 میں حصہ لیں گے۔

نمائش کے موقع پر وزیر موصوف ملیشیا کے وزیر دفاع داتوسیری محمد خالد بن نورالدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔

بھارت اور ملیشیا کے درمیان ایک مضبوط اور کثیرالجہتی تعلق قائم ہے، جو دفاع اور سلامتی سمیت کئی اسٹریٹجک شعبوں تک وسعت پاچکا ہے۔ دونوں ممالک اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ وہ2024 میں ملیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے دوران قائم کردہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے ویژن کے تحت مل کر کام کریں گے۔

ایل آئی ایم اے، جو1991میں قائم ہوئی اور ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے، کو بھارت بحر الکاہل خطے کی سب سے بڑی اور اہم بحری و فضائی نمائشوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-870


(Release ID: 2129405)