وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی) 2025 کے لیے نوجوانوں پر مرتکز پہل قدمی ’’یوگ ان پلگڈ‘‘ کو تقویت حاصل ہو رہی ہے، کیونکہ یوگ کے سرکردہ ادارے اس پروگرام میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں

Posted On: 17 MAY 2025 11:15AM by PIB Delhi

بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی)2025 کے لیے نوجوانوں پر مرتکز پہل قدمی ’’یوگ ان پلگڈ‘‘  کو غیر معمولی تقویت حاصل ہو رہی ہے کیونکہ یوگ کے سرکردہ ادارے آئندہ نسل کو ترغیب فراہم کرنے کے لیے متحد ہو رہے ہیں۔

کیولیہ دھام، جو کہ دنیا کے ازحد قدیم اور قابل احترام یوگ اداروں میں سے ایک ہے، نے  نوجوانوں پر مرتکز مختلف النوع اثر انگیز پہل قدمیاں شروع کی ہیں جو ’’یوگ ان پلگڈ‘‘ پروگرام کی حمایت کا اشارہ دیتی ہیں۔ ان پہل قدمیوں میں سے ایک ’’یوگ برائے نوجوان اذہان‘‘ مہم ہے، جس کے تحت یہ ادارہ  اپنے آن لائن پلیٹ فارم کے توسط سے مشترکہ یوگ پروٹوکول  تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر کے طلبا اور تبدیلی برپا کرنے والے نوجوانوں  تک یوگ کو قابل رسائی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، کیولیہ دھام کا مقصد ایک آن لائن وسیلے ’’یوگینار‘‘ کے توسط سے یوگاکنیکٹ میں حصہ لینا بھی ہے جو کہ ایک ورچووَل عالمی سربراہ اجلاس ہے جس میں یوگ کے سرکردہ ماہرین حصہ لیتے ہیں۔

اختراعی اور دلچسپ فارمیٹس کے ذریعہ نوجوانوں سے جڑنے کے مقصد سے ڈیزائن کی گئی، یہ پہل قدمی اس سال کی بین الاقوامی یوم یوگ تقریبات کی بڑی سرخی بننے والی ہے۔

سوامی کووَلیہ نند کے ذریعہ 1924 میں قائم کردہ کیولیہ دھام یوگ کے خالص اصولوں پر عمل پیرا ہے، جیسا کہ مہارشی پتانجلی کے یوگ سوتروں میں بیان کیا گیا ہے۔ کیولیہ دھام کا قیام یوگ کی روایت کو سائنس کے ساتھ مربوط کرنے کے واضح مقصد کے ساتھ عمل میں آیا تاکہ اس علم کو دنیا کے لیے اہم اور قابل رسائی بنایا جا سکے۔ اسی وجہ سے ’’یوگ ان پلگڈ‘‘ میں ان کی شمولیت نے مزید اہمیت حاصل کی ہے۔

توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ دنوں میں یوگ کے مزید ادارے ’’یوگ ان پلگڈ‘‘ تحریک میں شمولیت اختیار کریں گے، اور ان کی کوششیں یقیناً ملک بھر کے نوجوانوں کو اس تغیراتی سفر کا حصہ بننے کے لیے حوصلہ فراہم کریں گی۔

آئی ڈی وائی 2025 کی سگنیچر تقریبات

آئی ڈی وائی کے 11ویں ایڈیشن کے لیے، وزارت آیوش نے 10 سگنیچر تقریبات کا اعلان کیا ہے، جو اس سال کی تقریبات کو نئی شکل دیں گی:

یوگ سنگم: 100000 مقامات پر ایک ہی وقت میں یوگ مظاہرہ

یوگ بندھن: ہندوستان اور شراکت دار ممالک کے درمیان تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ ۔

یوگ پارکس- طویل مدتی کمیونٹی کی مصروفیت کے لیے وقف یوگا پارکس کی ترقی۔

یوگ سماویش – بچوں، بزرگوں، معذور افراد، اور پسماندہ گروہوں کے لیے جامع یوگ پروگرام۔

یوگ پربھاؤ- صحت عامہ میں یوگ کے کردار پر ایک دہائی کے اثرات کا مطالعہ۔

یوگ کنیکٹ - ایک ورچوئل عالمی یوگ سربراہ اجلاس جس میں معروف ماہرین اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد شامل ہیں۔

ہرت یوگ- ایک پائیدار پہل جو یوگ کو درخت لگانے اور ماحولیاتی صفائی مہم کے ساتھ مربوط کرتی ہے۔

یوگ ان پلگڈ - آنے والی نسل کو یوگا کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے نوجوانوں پر مرتکز تقریبات ۔

یوگ مہاکمبھ- 10 شہروں میں ایک ہفتہ طویل یوگا فیسٹیول، جو ایک شاندار جشن میں اختتام پذیر ہوگا۔

سم یوگ- ایک 100 روزہ مہم جو کہ یوگ کو جدید صحت کی دیکھ بھال کے نظاموں کے ساتھ مربوط کرتی ہے۔

وزارت آیوش بھارت اور دنیا بھر سے مختلف افراد، اداروں، اور برادریوں کو چاق و چوبند رہنے سے متعلق اس عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے مدعو کرتی ہے۔ آیئے ہم سب یوگ کی تغیراتی قوت کا جشن منانے اور ایک صحت مند، مزید ہم آہنگ طرز حیات کو اختیار کرنے کے لیے 21 جون 2025 کو اکٹھا ہوں۔

اپنے علاقے میں یوگ سنگم تقریب منعقد کرنے کے لیے، براہِ کرم ہمارےسرکاری پورٹل پر رجسٹریشن کرائیں

👉yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam

**********

 

 (ش ح –ا ب ن- ت ع)

U.No:858


(Release ID: 2129287)