الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آدھار توثیق نے 150 ارب لین دین کا سنگ میل عبور کیا، ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت اور فلاحی خدمات کو تقویت بخشی


ای کے وائی سی لین دین اپریل 2025 میں تقریباً 40 فیصد بڑھ کر صارف کے تجربے اور مختلف شعبوں میں کاروبار کی آسانی کو بہتر بنا رہا ہے

یو آئی ڈی اے آئی کی اے آئی  پر مبنی چہرے کی شناخت کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کے ساتھ 14 کروڑ لین دین ہوئے، جو ہموار خدمت کی ترسیل کو ممکن بنا رہے ہیں

Posted On: 16 MAY 2025 5:43PM by PIB Delhi

آدھار کی توثیق سے متعلق لین دین کی کل تعداد 150 ارب (15,011.82 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ یونک آئڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا(یو آئی ڈی اے آئی) اور وسیع تر آدھار نظام کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ تاریخی  سنگ میل آدھار کے وسیع  تر استعمال، اس کی افادیت اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ مجموعی تعداد اپریل 2025 کے آخر تک حاصل کی گئی، جو کہ آدھار کے آغاز سے اب تک کا ریکارڈ ہے۔

آدھار پر مبنی توثیق نے شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے، فلاحی اسکیموں کی مؤثر ترسیل اور مختلف خدمات کو رضاکارانہ طور پر حاصل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ صرف اپریل کے مہینے میں تقریباً 210 کروڑ آدھاسےر تصدیق شدہ  لین دین کیے گئے، جو کہ اپریل 2024 کے مقابلے میں تقریباً 8 فیصد زیادہ ہیں۔

ای کے وائی سی سے صارفین کے تجربے میں بہتری

آدھار کی ای کے وائی سی خدمات صارف کے تجربے کو بہتر بنانے اور بینکنگ و غیر بینکنگ مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اپریل 2025 میں کل 37.3 کروڑ ای کے وائی پر مبنی لین دین کیے گئے، جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 39.7 فیصد زیادہ ہیں۔ 30 اپریل 2025 تک ای کے وائی کے مجموعی لین دین 2393 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں۔

یو آئی ڈی اے آئی چہرے کی پہچان میں اضافہ

یو آئی ڈی اے آئی کی جانب سے خود تیار کردہ اے آئی؍ ایم ایل پر مبنی آدھار کے ذریعہ چہرے کی شناخت کے حل کو مسلسل پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اپریل میں تقریباً 14 کروڑلین دین چہرے کی شناخت کے ذریعہ ہوئے، جو اس تصدیقی طریقہ کار کو اپنانے کی علامت ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ آدھار نمبر رکھنے والوں کے لیے کتنی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔حکومتی و نجی شعبے کی 100 سے زائد تنظیمیں چہرے کی شناخت کا استعمال فوائد اور خدمات کی ہموار ترسیل کے لیے کر رہی ہیں۔

 * * * 

 

ش ح۔م ع ن- ن ع

U-NO: 838


(Release ID: 2129156)