کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کیو سی اوز نے صنعت سے حمایت حاصل کی ہے کیونکہ انہوں نے ہندوستانی صنعت کاروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد کی ہے: جناب پیوش گوئل
ڈی پی آئی آئی ٹی نے گھریلو اور تجارتی برقی آلات کی حفاظت کے لیے افقی کیو سی او پر اسٹیک ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا
Posted On:
16 MAY 2025 3:52PM by PIB Delhi
اب تک متعارف کرائے گئے کیو سی اوز میں سے ہر ایک نے بالآخر مختلف شعبوں سے حمایت حاصل کی ہے کیونکہ انہوں نے نہ صرف مصنوعات کے معیار کو بہتر بنایا ہے بلکہ ہندوستانی مینوفیکچررز کو بڑی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں بھی مدد کی ہے۔ حکومت ایک ایسا نظام بنانے کے لیے پرعزم ہے جو صارفین کے تحفظ اور صنعت کی مسابقت کو یقینی بنائے۔ یہ بات جناب پیوش گوئل نے کل نئی دہلی میں ڈی پی آئی آئی ٹی کے زیر اہتمام ایک اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ میں برقی آلات کے لیے کیو سی او کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہی۔
میٹنگ میں 20 ستمبر 2024 کو ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے مطلع کردہ ‘‘گھریلو، تجارتی اور اسی طرح کے برقی آلات کی حفاظت’’ کے بارے میں افقی کیو سی او کے نفاذ میں صنعت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صنعت نے اپنے خدشات پیش کیے اور آئی ایس 302 (پارٹ 1): 2008 کے مطابق مختلف الیکٹریکل آلات پر افقی کیو سی او کے نفاذ میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا، جس میں آئی ایس 302 (پارٹ 1): 2024 /آئی ای سی 60335-1:2020 کے مطابق نظر ثانی کی گئی ہے۔ صنعت نے کیو سی او کے پیچھے کے مقصد اور ارادے کی بھر پور حمایت کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان میں صرف اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار اور فروخت کی جائیں۔ تاہم، انہوں نے عالمی سپلائی چین کی پیچیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، پہلے تیار شدہ سامان پر کیو سی اوز اور اس کے بعد اجزاء اور خام مال پر کیو سی اوز کو مطلع کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے تعمیل کی ٹائم لائنز کو سیدھ میں لانے کے لیے گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اور دستیاب ٹیکنالوجیز کی نقشہ سازی کی بھی سفارش کی۔ ایک مرحلہ وار رول آؤٹ بھی تجویز کیا گیا۔ صنعت کی طرف سے اٹھائے گئے بڑے خدشات میں ڈی سی سپلائی شدہ آلات اور بیٹری سے چلنے والے آلات کی کوریج کے حوالے سے۔ پروڈکٹ مینولز اور ٹیسٹ لیبز کی عدم دستیابی تمام 85 آلات جو مثالی فہرست میں شامل ہیں، گھریلو مینوفیکچررز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مینوفیکچررز کی طرف سے تصدیق کی کمی؛ ملکی اور غیر ملکی صنعت کاروں کے لیے بی آئی ایس سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے لیے ناکافی وقت؛ ای کامرس پلیٹ فارم پر میراثی اسٹاک اور غیر بی آئی ایس نشان زدہ مصنوعات کی عدم قبولیت کے مسئلے کو حل کرنے جیسےابہام شامل ہیں-
تجارت اور صنعت کے وزیر نے صنعت کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو تسلیم کیا اور کیو سی او کے نفاذ کی ٹائم لائن میں توسیع کی درخواست پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ لیگیسی اسٹاک کے مسئلے پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے صنعت سے درخواست کی کہ وہ پبلک فنڈڈ لیبز، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں لیبز اور ریاستی حکومت کے اداروں میں لیبز وغیرہ میں جدید ٹکنالوجی کے ساتھ ٹیسٹنگ کی مزید سہولیات قائم کرنے کی تجویز لے کر آئیں تاکہ انڈسٹری کے لیے مضبوط اور قابل رسائی ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر پورے ہندوستان میں دستیاب ہو سکے۔
عزت مآب وزیر مملکت برائے کامرس اور صنعت جناب جتن پرسادنے ذکر کیا کہ ‘‘وزارت کیو سی اوز کو نافذ کرنے میں ایک مشاورتی اور باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے۔ آئیے مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ‘میڈ ان انڈیا’ عالمی سطح پر حفاظت، معیار اور اعتماد کے لیے کھڑا ہے’’۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کیو سی او کے لیے سیکٹرل تیاری کو یقینی بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی جانچ میں خامیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ ایک ہموار رول آؤٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن ایکو سسٹم کو ہموار کرنے کے لیے بی آئی ایس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز کے لیے اسے مزید قابل رسائی، موثر اور سستا بنا رہا ہے۔
یہ اقدامات ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے وژن کے مطابق ملک کے اندر غیر معمولی معیار کی عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے حکومت ہند کی غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
میٹنگ میں صنعت کے سرکردہ کھلاڑیوں اور صنعتی انجمنوں جیسے سی آئی آئی، ایف آئی سی سی آئی، ایسوچیم، سی ای اے ایم اے، آر اے ایم اے، آئی سی ای اے، آئی ایف ایم اے، ایس ایم ٹی اے نیز بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے نمائندوں کی فعال شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔۔ ش ت۔ ر ب
U-830
(Release ID: 2129117)
Visitor Counter : 6