اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت کی نئی ویب سائٹ کا اجراء
اسٹیل کی وزارت نے اپنی نئی ویب سائٹ کا اجرا ء کیا، جو شفافیت، رسائی اور کارکردگی میں بہتری کے لیے تیار کی گئی ہے
Posted On:
16 MAY 2025 1:36PM by PIB Delhi
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج 16 مئی ، 2025 ء کو نئی دلّی میں واقع ادیوگ بھون میں اسٹیل کی وزارت کی نئی ویب سائٹ کا اجراء کیا۔

نئی ویب سائٹ کو اسٹیل کی وزارت کی کارکردگی میں شفافیت، رسائی اور موثریت کو بڑھانے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس ویب سائٹ میں ایک جدید اور صارف دوست انٹرفیس موجود ہے، جو صارفین کے لیے آسانی سے نیویگیٹ کرنے اور متعلقہ معلومات حاصل کرنے کو ممکن بناتا ہے۔ نئی ویب سائٹ کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:
- صارف دوست انٹرفیس: ویب سائٹ ایک واضح اور آسان تجربہ فراہم کرتی ہے، جس سے فریقین پالیسی دستاویزات، صنعت سے متعلق ڈاٹا اور مختلف اقدامات کی معلومات تیزی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
- بہتر سائبر سکیورٹی: ویب سائٹ میں جدید ترین سائبر سکیورٹی اقدامات شامل کیے گئے ہیں تاکہ حساس ڈاٹا کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور وزارت کی آن لائن موجودگی کی سالمیت برقرار رہے۔
- جی آئی جی ڈبلیو سے مطابقت : یہ ویب سائٹ حکومت ہند کی ویب سائٹس کے لیے جاری کردہ تازہ ترین رہنما اصولوں کے مطابق ہے تاکہ تمام شہریوں، بشمول معذور افراد کے لیے بھی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
- ویب سائٹ مختلف بھارتی زبانوں میں دستیاب ہے، جس سے عوام تک اس کی رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ نئی ویب سائٹ حکومت کے اس عزم کی ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے ، جس کے تحت ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے حکمرانی کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور بھارت کے اسٹیل کے شعبے کی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ پر بھارت کے اسٹیل کی صنعت سے متعلق جامع معلومات دستیاب ہیں، جن میں پیداوار کے اعداد و شمار، پالیسی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس اور مختلف اسکیموں ا ور اقدامات کی تفصیلات شامل ہیں۔ اس ویب سائٹ میں انٹرایکٹو ٹولز، مختلف آلات پر باآسانی رسائی کے لیے ریسپانسیو ڈیزائن اور باقاعدہ اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔
اس تقریب کے موقع پر اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب سندیپ پونڈریک اور وزارت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

...............................
) ش ح – م ش - ع ا )
U.No. 826
(Release ID: 2129112)