قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ین ایچ آر سی، ہندوستان  نے تمام ریاستوں سے ڈاکٹر بلرام سنگھ بمقابلہ یونین آف انڈیا - 2023 کے معاملے میں جاری کیے گئے  سپریم کورٹ کے 14 ہدایات کو  فوری اثر سے نافذ کرنے کی اپیل کی ہے  تاکہ خطرناک فضلہ کی دستی  طور پر صفائی کے عمل کو ختم کیا جا سکے


بروقت عمل آوری  اور ازالہ کو یقینی بنانے کے لئے مضبوط نگرانی کے نظام کے قیام کو نمایاں کیاگیا ہے

پیش رفت پر نظر رکھنے، عمل درآمد میں رکاوٹوں  کی نشاندہی کرنے اور ہر سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے فالو اپ کارروائی  اور جائزہ لینے کے طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیاگیا

متعلقہ حکام سے آٹھ ہفتے کےاندرکی گئی کارروائی کی رپورٹ مانگی گئی ہے

Posted On: 15 MAY 2025 6:03PM by PIB Delhi

خطرات سے پُر فضلہ  کی دستی طور پر صفائی کی مسلسل روایت کے پیش نظر،بھارت کے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام چیف سکریٹریز اور ایڈمنسٹریٹرز کو لکھے گئے ایک خط میں سپریم کورٹ کی طرف سے اپنے تاریخی 2023 کے فیصلے(ڈاکٹر بلرام سنگھ بنام یونین آف انڈیا2023 آئی این ایس سی950)  میں جاری کردہ 14 ہدایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کو کہا ہے، جس کا مقصد دستی صفائی اور گٹر کی خطرناک صفائی کے غیر انسانی اور ذات پات پر مبنی عمل کو ختم کرنا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ یہ عمل انسانی حقوق  خاص طور پر وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق  اورقانون کی رو سےمساوات کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

کمیشن کو معلوم ہوا ہے کہ آئینی اور قانونی تحفظات کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کی طرف سے 29 جنوری 2025 کو چھ بڑے شہروں دہلی، ممبئی، چنئی، کولکاتہ، بنگلورو اور حیدرآباد میں مکمل پابندی کے اعلان کے باوجود ملک کے بعض حصوں میں خطرناک کچرے کی دستی طور پر صفائی کی خبریں ابھی بھی آ رہی ہیں۔

لہذا، این ایچ آر سی، بھارت نے مندرجہ ذیل اقدامات کے فوری نفاذ کی سفارش کی ہے:

  • اسٹیک ہولڈرز بشمول مقامی حکام، ٹھیکیداروں اور عام لوگوں کے درمیان دستی صفائی کی ممانعت اور متعلقہ عدالتی ہدایات کا وسیع پیمانے پر پھیلانا؛
  • حکومتی اہلکاروں، صفائی کے کارکنوں اور کمیونٹیز کے لیے دستی صفائی کے قانونی، سماجی اور انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں پر مبنی  حساسیت سے متعلق  پروگرام؛
  • بروقت عمل آوری  اور ازالہ کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط نگرانی کے نظام کا قیام؛
  • پیش رفت پر نظر رکھنے، عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور ہر سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے فالو اپ اور جائزہ لینے کے طریقہ کار۔

کمیشن نے متعلقہ حکام سے آٹھ ہفتہ کے اندر کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کو بھی کہا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔  ع ر

U.NO.307


(Release ID: 2128903) Visitor Counter : 7