سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
عالمی رسائی بیداری یوم 15 مئی 2025 کو جامع بھارت سربراہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا
ملک میں دیویانگ جن کے لیے جامع ترقی اور ڈیجیٹل رسائی کو فروغ دینے کے لیےسربراہ اجلاس
Posted On:
14 MAY 2025 6:43PM by PIB Delhi
معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)مرکزی وزارت سماجی انصاف اورتفویض اختیارات 15 مئی 2025 کو عالمی رسائی بیداری یوم (جی اے اے ڈی) کے موقع پرجامع بھارت سمٹ کا اہتمام کرے گا۔عالمی رسائی بیداری یوم پوری دنیا میں معذور افراد کے لیے ڈیجیٹل رسائی اور شمولیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔ یہ دن ہر سال مئی کی تیسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔
یہ سربراہی اجلاس انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں شرکاء کی موجودگی اور ورچوئل دونوں طرح سے ہائبرڈطریقہ منعقد ہوگا۔ یہ ایس بی آئی فاؤنڈیشن اور نیشنل ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ (این اے بی)، نئی دہلی کے ساتھ شراکت داری میں منعقد کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ایسوسی ایشن آف پیپل ود ڈس ایبلٹی (اے پی ڈی) اور مشن ایکسیبلٹی (دھننجے سنجوگتا فاؤنڈیشن) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
سمٹ کا مقصد ملک میں جامع ترقی اور ڈیجیٹل رسائی کو فروغ دینا ہے، جبکہ حکومت، صنعت، اکیڈمی، سول سوسائٹی اور دیویانگ کمیونٹی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے تاکہ معذور افراد کے لیے مساوی مواقع اور قابل رسائی ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
جناب راجیش اگروال، سکریٹری (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ سمٹ کی ایک اہم خصوصیت ڈیجیٹل رسائی پر ایک پینل ڈسکشن ہوگی، جہاں ماہرین ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو مزید جامع اور معذور افراد کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس موقع پر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کئی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) پر دستخط کرے گا جن میں آئی فار ہیومینٹی فاؤنڈیشن، نیپ مین فاؤنڈیشن، ینگ لیڈرز فار ایکٹو سٹیزن شپ (وائی ایل اے سی) اورریمپ مائی سٹی فاؤنڈیشن شامل ہیں۔
تقریب کے دوران، مشن ایکسیسبیلٹی اپنا سالانہ ایکسیسبیلٹی رپورٹ کارڈ جاری کرے گا، جو ملک بھر میں رسائی کی موجودہ صورتحال کو پیش کرتا ہے۔ مزید برآں، محکمانہ اسکیموں میں مدد کے لیے ایک آئی سے چلنے والے چیٹ بوٹ کا اعلان کیا جائے گا۔
اس تقریب میں ایک ڈرافٹ نصاب کی پیشکش بھی پیش کی جائے گی جس کا مقصد ڈیجیٹل رسائی کے رہنما خطوط کو کمپیوٹر سائنس اور ڈیزائن کورسز میں ضم کرنا ہے۔ یہ نصاب اے پی ڈی کی قیادت میں قومی مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
’انکلوزویو انڈیا سمٹ‘نہ صرف شمولیت کو سب سے آگے لانے کی پہل ہے بلکہ ڈیجیٹل دنیا کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 788
(Release ID: 2128726)