نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر 15 مئی کو جے پور (راجستھان) کا دورہ کریں گے
نائب صدر جے پور میں بھیرون سنگھ شیخاوت میموریل لائبریری کا افتتاح کریں گے
Posted On:
14 MAY 2025 12:41PM by PIB Delhi
ہندوستان کے عزت مآب نائب صدر،جناب جگدیپ دھنکھڑ اور ڈاکٹر (محترمہ) سدیش دھنکھڑ، جے پور، راجستھان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران جناب دھنکھڑجے پور میں سابق نائب صدر کی برسی کے موقع پر بھیرون سنگھ شیخاوت میموریل لائبریری کا افتتاح کریں گے۔
جناب بھیرن سنگھ شیخاوت نے 19 اگست 2002 سے 21 جولائی 2007 تک ہندوستان کے 11 ویں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے سابق چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جناب بھیرن سنگھ شیخاوت نے عوامی زندگی میں اپنے کیریئر کا آغاز 1952 میں راجستھان قانون ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر کیا، اور بعد میں تین ریاستوں کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
جناب بھیرن سنگھ شیخاوت کی 15 ویں برسی کے موقع پر، ہندوستان کے نائب صدر،جناب جگدیپ دھنکھڑ، خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی سے جے پور کے لیے روانہ ہوں گے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ودیادھر نگر اسٹیڈیم میں ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کے لیےپہنچیں گے۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، مرکزی وزیر سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما، رکن اسمبلی جناب مدن راٹھور، اور دیگر معزز مہمان تقریب میں شرکت کریں گے۔
*******
ش ح۔ ش ب۔م ش
U.NO.772
(Release ID: 2128588)