صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
بدھ پورنیما کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد
Posted On:
11 MAY 2025 6:04PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے بدھ پورنیما کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے :-
’’ بدھ پورنیما کے پرمسرت موقع پر، میں تمام اہل وطن اور پوری دنیا میں بھگوان بدھ کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔‘‘
بھگوان بدھ کا دیا ہوا عدم تشدد، محبت اور مہربانی کا لافانی پیغام، جو ہمدردی کا مظہر ہے، بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کا بنیادی اصول ہے۔ ان کے نظریات مساوات، ہم آہنگی اور سماجی انصاف کی ابدی اقدار پر ہمارے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں۔ ان کی تعلیمات ہمیں اخلاقیات پر مبنی زندگی گزارنے کی ترغیب فراہم کرتی ہیں۔
آئیے بھگوان بدھ کے نظریات کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں اور ایک پرامن، مبنی بر ہم آہنگی اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں۔‘‘
صدر جمہوریہ ہند کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:719
(Release ID: 2128172)
Visitor Counter : 2