کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے اسٹارٹ اپس سے متعلق سرمائے میں اضافے کیلئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس ایس) کی توسیع کونوٹیفائی کیا ہے


بہتر گارنٹی کور کے ساتھ اسٹارٹ اپ کریڈٹ اور اختراعات  کو فروغ دینے کیلئے  ترمیم شدہ اسکیم

Posted On: 09 MAY 2025 11:32AM by PIB Delhi

صنعت و تجارت کی وزارت  کے تحت آنے والے صنعت اور داخلی  تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے سی جی ایس ایس کی توسیع کو نوٹیفائی  کیا ہے،  جس سے اس  اسکیم کے تحت ہر ایک قرض لینے والے کی گارنٹی کور کی زیادہ سے زیادہ  حد کو 10 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ 10کروڑ تک کے قرض کی رقم کے لئے  گارنٹی کور کی حد کو بھی بڑھا کر ڈیفالٹ رقم کا 85 فیصد اور 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی قرض کی رقم  کے لئے ڈیفالٹ رقم کا 75 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 27 چیمپیئن سیکٹرز میں اسٹارٹ اپس کے لئے سالانہ گارنٹی فیس (اے جی ایف) کو 2 فیصد  فی سال سے کم کر کے  1 فیصد فی سال کر دیا گیا ہے۔  بھارت کی مینوفیکچرنگ اور سروس کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے ‘میک ان انڈیا’ کے تحت چیمپیئن سیکٹرز کی شناخت کی ہے۔ چیمپیئن سیکٹرز کے لئے اے جی ایف میں کمی  سے شناخت شدہ شعبوں کے لیے فنڈنگ ​​ مزید پرکشش ہو گی اور گھریلو مینوفیکچرنگ اور خود انحصاری میں جدت کو فروغ ملےگا۔

ہندوستان کو اختراع پر مبنی خود انحصار معیشت میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق، نوٹیفائیڈ توسیع کا مقصد اختراع سے چلنے والے اسٹارٹ اپس کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ گارنٹی سپورٹ اور کوریج میں اضافے کے نتیجے میں، اسٹارٹ اپس کو کریڈٹ سپورٹ فراہم کرنے کے لئے آگے آنے والے مالیاتی اداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اس طرح اسٹارٹ اپس کے لیے مجموعی طور پر فنڈ میں اضافہ ہوگا۔

توسیع شدہ اسکیم  سے قائم مالیاتی اداروں میں اسٹارٹ اپس کو قرض دینے سے متعلق ممکنہ  خطرات مزید کم ہوں گے،  جس سے اسٹارٹ اپس کے لیے تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی)،  تجربات اور جدت طرازی اور ٹیکنالوجیز تخلیق کرنے کے لیے زیادہ مالیاتی لین دین ممکن ہوگا۔

کئی آپریشنل اصلاحات اور دیگر فعال کرنے والے اقدامات جن کی نشاندہی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ساتھ مشاورت کے ذریعے کی گئی ہے ان کو بھی توسیع شدہ سی جی ایس ایس میں شامل کیا گیا ہے تاکہ اسکیم کو قرض دہندگان اور فنڈنگ ​​سپورٹ حاصل کرنے والے اسٹارٹ اپس کے لیے پرکشش بنایا جا سکے۔ توقع کی جاتی ہے کہ توسیع اور ترامیم سے اس اسکیم کو تقویت ملے گی اور ملک کو وکست  بھارت بننے کی طرف لے جانے کے لیےزیادہ سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو فائدہ ملنے کی امید ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم نے 16 جنوری 2016 کو اسٹارٹ اپس کے لئے ایک ایکشن پلان کے ساتھ اسٹارٹ اپ انڈیا پہل شروع کی تاکہ ملک میں ایک متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بنایا جا سکے۔ اسٹارٹ اپس کے لیے ایکشن پلان کے مطابق، حکومت نے 6 اکتوبر 2022 کو ’کریڈٹ گارنٹی اسکیم فار اسٹارٹ اپس (سی جی ایس ایس) کو منظوری دی تھی اور اس کو نوٹیفائی کیا تھا تاکہ شیڈولڈ کمرشل بینکوں، آل انڈیا فنانشل انسٹی ٹیوشنز (اے آئی ایف آئی) نان بینکنگ فنانشیئل کمپنیز اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) میں رجسٹرڈ متبادل سرمایہ کاری فنڈ ز (اے آئی ایف) کے ذریعے اسٹارٹ اپ کو دیئے جانے والے کریڈٹ آلات کے خلاف ایک مخصوص حد تک گارنٹی فراہم کی جا سکے۔

سی جی ایس ایس کا وسیع مقصد اہل اسٹارٹ اپس کی مالی اعانت کرنا ہے، جس میں اسٹارٹ اپس کو ورکنگ کیپیٹل، ٹرم لونز اور وینچر ڈیبٹ جیسے راستوں کے ذریعے کولیٹرل فری ڈیبٹ فنڈنگ ​​کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ جدت پسندوں کو بہتر کریڈٹ سپورٹ فراہم کرکے اور ایکو سسٹم میں مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، اسٹارٹ اپس کو ابتدائی مرحلے کے قرض کے فنڈز فراہم کرنے کے لیے، مرکزی بجٹ 2026-2025 نے اسٹارٹ اپس کے لیے گارنٹی کور کے ساتھ کریڈٹ کی دستیابی کو بڑھانے کی تجویز پیش کی تھی۔

اسکیم سے متعلق  نوٹیفکیشن  اور دیگر تفصیلات  یہاں دیکھے جا سکتے ہیں:

https://www.ncgtc.in/en/product-details/CGSS/Credit-Guarantee-Scheme-for-Start-ups-(CGSS)

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U.NO.689


(Release ID: 2127854)