صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ایران کے وزیر خارجہ کی صدر  جمہوریہ ہندسے ملاقات

Posted On: 08 MAY 2025 6:06PM by PIB Delhi

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے ہندوستان کی صدر محترمہ  دروپدی مرمو سے آج (8 مئی 2025)  راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر عراقچی کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے خصوصی موقع پر ہو رہا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات ہزاروں سال پرانے ہیں۔ فن اور ثقافت کے ہر پہلو میں، چاہے وہ زبان و ادب ہو یا موسیقی اور خوردونوش، ہم ایک دوسرے کے ورثے کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ ان 75 سالوں میں، ہندوستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھے ہیں - چاہے وہ ثقافتی تعاون، تجارت اور توانائی کی شراکت داری ہو، یا علاقائی اور عالمی فورمز پر اسٹریٹجک کوآرڈینیشن ہو۔ دونوں ممالک نے نہ صرف دیرینہ دوستی برقرار رکھی ہے بلکہ علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے بھی مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے چابہار بندرگاہ کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان جاری تعاون کا خیرمقدم کیا۔

صدرجمہوریہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملوں کے بعد یکجہتی اور ہمدردی کے پیغام پر ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر  جمہوریہ نے یقین ظاہر کیا کہ اس دورے سے ہندوستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VG7_7918NSM3.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/HNM_1165UTVN.JPG

 

ش ح۔ م م۔ ج

Uno-678


(Release ID: 2127760) Visitor Counter : 2