وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ای این جے او ڈبلیوایس کی طرف سے ایم آر ایس اے ایم-انڈیا ایکو سسٹم سمٹ 2.0  کا  انعقاد

Posted On: 08 MAY 2025 10:44AM by PIB Delhi

سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز(سی ای این جے او ڈبلیوایس) نے ایرو اسپیس سروسز انڈیا (اے ایس آئی)  اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے اشتراک سے 7 مئی 2025 کو نئی دہلی کے مانک شا سینٹر میں میڈیم رینج سرفیس ٹو ایئر میزائل (ایم آرایس اے ایم) انڈیا ایکو سسٹم سمٹ 2.0 کا انعقاد کیا۔ اس ایک روزہ اجلاس میں ہندوستان کے دفاعی ایکو سسٹم کے اہم شراکت دارجمع ہوئے ، جس کا مقصد آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا اقدامات کے تحت فضائی اور میزائل کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

اس سربراہی اجلاس میں وزارت دفاع، مسلح افواج، ڈی آرڈی او،  بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ،  بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، اور ملک کی معروف دفاعی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ تمام شرکت کنندگان نے ہندوستان کو جدیدترین دفاعی نظاموں کا عالمی مرکزبنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اے ایس آئی  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہندوستان کی سب سے بڑی دفاعی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بننے کے ویژن پر کاربند ہے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت وزارتِ دفاع کے سینئر حکام نے کی، جبکہ ممتاز صنعتی سربراہوں نے اس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں ہندوستانی اور اسرائیلی دفاعی شعبوں کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سمٹ کے تحت حسب ذیل اہم نشستیں منعقد ہوئیں:

  • میزائل سسٹمزکی عملی تیاری اور خود انحصاری کے عنوان پر مرکوز پینل مباحثے۔
  • ٹیکنالوجی کی نمائشوں میں اے ایس آئی کی جانب سے تیار کردہ ایس ٹی او آرایم ایس جیسے اے آئی پر مبنی سروس مینجمنٹ سسٹم  کی نمائش شامل تھی۔
  • صنعت کے ماہرین کے درمیان بات چیت کا محور ہندوستان کی مقامی دفاعی صنعت میں طویل مدتی صلاحیت سازی کاموضوع تھا۔

 

سمٹ میں اے ایس آئی-آئی اے آئی  کی مکمل ملکیتی ہندوستانی ذیلی کمپنی کی حصولیابیوں پر خاص زور دیا گیا، جوایم آرایس اے ایم سسٹم اور اس سے متعلقہ ذیلی نظاموں،جیسے بی اے آراے کے 8  میزائل اور ایئر ڈیفنس فائر کنٹرول ریڈار،کے لیے تکنیکی نمائندگی، لائف سائیکل سپورٹ، اور مقامی مینوفیکچرنگ کی سہولت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس موقع پر ایک مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار فضائی دفاعی انفراسٹرکچر قائم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جو کہ مسلسل تال میل، صلاحیت سازی، اور مقامی سطح پر جدت طرازی کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے۔

********

 

ش ح ۔م ش ع ۔ م ا

U NO-664

                          


(Release ID: 2127644) Visitor Counter : 12