کامرس اور صنعت کی وزارتہ
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ کو گفٹ سٹی، گجرات میں آف کیمپس سینٹر قائم کرنے کی منظوری ملی
این ای پی2020 کے ساتھ؛ ایم بی اے (انٹرنیشنل بزنس) فلیگ شپ پروگرام شروع کرے گا اور تجارتی تحقیق کو فروغ دے گا
آئی آئی ایف ٹی گفٹ سٹی سینٹر ہندوستان کے تجارتی تعلیمی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے اور برآمدات کی ترقی میں قائدانہ رول ادا کرنے میں معاون ثابت ہوگا
Posted On:
06 MAY 2025 10:37AM by PIB Delhi
وزارت تعلیم، حکومت ہند نے گفٹ سٹی، گاندھی نگر، گجرات میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی)، نئی دہلی کے آف کیمپس سینٹر کے قیام کی منظوری دی ہے۔ یہ مرکز یو جی سی (انسٹی ٹیوشنز ڈیمڈ ٹو دی یونیورسٹیز) کے ضوابط، 2023 کے مطابق قائم کیا جائے گا۔
یو جی سی ایکٹ، 1956 کے سیکشن 3 کے تحت یہ منظوری، آئی آئی ایف ٹی کی جانب سے جنوری 2025 میں جاری کردہ لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) میں دی گئی شرائط کی کامیاب تعمیل کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ اس میں 1,000 سے زائد طلباء کے ساتھ ایک کثیر الضابطہ ادارہ قائم کرنے کے لیے ترقیاتی روڈ میپ ، کوالیفائیڈ فیکلٹی، تفصیلی تدریسی پروگرام، مستقل کیمپس کا منصوبہ اور ایک جامع لائبریری کے قیام ، سے متعلق دستاویزات جمع کرنا شامل ہے۔
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آئی آئی ایف ٹی کو منظوری حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا:@IIFT_Official کو ہندوستان کے عالمی مالیاتی مرکز @GIFTCity میں اپنا نیا آف کیمپس سنٹر کھولنے کی منظوری ملنے پر دلی مبارکباد۔ اس سے انسٹی ٹیوٹ کے فلیگ شپ پروگرام، ایم بی اے (انٹرنیشنل بزنس) میں ٹیلنٹ کی تربیت کی راہ ہموار ہوگی، اس کے علاوہ بین الاقوامی تجارت کے شعبے میں مختصر مدت کے تربیتی پروگرام اور تحقیق کا راستہ کھلے گا۔
آنے والا گفٹ سٹی کیمپس گفٹ ٹاور 2 کی 16ویں اور 17ویں منزل پر واقع ہوگا۔ یہ آئی آئی ایف ٹی کا فلیگ شپ ایم بی اے (انٹرنیشنل بزنس) پروگرام پیش کرے گا، ساتھ ہی خصوصی مختصر مدت کے تربیتی کورسز اور بین الاقوامی تجارت اور متعلقہ شعبوں میں تحقیق کے پروگرام بھی شامل ہوں گے۔
یہ اقدام قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد مختلف سطح پر علوم کو فروغ دینا اور اعلیٰ معیار کی تعلیم تک رسائی کو بڑھانا ہے۔
وزارت تجارت اور صنعت کے تحت 1963 میں قائم کیا گیا، آئی آئی ایف ٹی بین الاقوامی تجارت میں صلاحیت سازی کے لیے وقف ایک اہم ادارہ ہے۔ اسے 2002 میں ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی قرار دیا گیا تھا، اس نے این اے اے سی سےاے+ گریڈ حاصل کیا ہے، اوراے اے سی ایس بی سے اس کی منظوری دی گئی ہے، جو اسے عالمی سطح پر تسلیم شدہ بزنس اسکولوں کے منتخب گروپ کا حصہ بناتی ہے۔
گفٹ سٹی کیمپس سے توقع ہے کہ وہ ہندوستان کے تجارتی تعلیمی ماحولیاتی نظام میں نمایاں رول ادا کرےگا اور عالمی برآمدی پاور ہاؤس بننے کی ملک کی خواہش میں معاون ثابت ہوگا۔
---------
ش ح۔ع و۔ ع ن
U NO: 621
(Release ID: 2127201)