قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، بھارت نے تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں ایک دھماکہ خیز مادہ بنانے والے پلانٹ کے پروپیلنٹ مکسنگ یونٹ میں ہوئے دھماکے میں تین کارکنوں کی مبینہ موت اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع کا از خود نوٹس لیا ہے
چیف سکریٹری اور ڈی جی پی تلنگانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
Posted On:
05 MAY 2025 6:03PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، ہندوستان نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے کٹے پلی گاؤں میں دھماکہ خیز مادہ بنانے والے پلانٹ کے پروپیلنٹ مکسنگ یونٹ میں ہونے والے دھماکے میں تین ورکروں کی موت اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 29 اپریل 2025 کو پیش آیا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر درست ہیں تو یہ متاثرین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین معاملات کو جنم دیتے ہیں۔ اس لیے اس نے چیف سکریٹری، حکومت تلنگانہ اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، تلنگانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں زخمیوں کی حالت کے بارے میں جانکاری بھی شامل کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 اپریل 2025 کو ہوئے دھماکے سے پلانٹ کے مکسنگ یونٹ کا ڈھانچہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی تجارتی اور سرکردہ تنظیموں، بشمول ڈی آر ڈی او دونوں کے لیے دھماکہ خیز مادہ تیار کر تی ہے۔
************
ش ح۔ ش ب۔ اش ق
(U: 605)
(Release ID: 2127125)
Visitor Counter : 29