تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں نیشنل کوآپریٹیو ایکسپورٹ لمیٹڈ (این سی ای ایل)، نیشنل کوآپریٹیو آرگینکس لمیٹڈ (این سی او ایل) اور بھارتیہ سیڈ کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل) کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 2023 میں تشکیل پانے والے یہ قومی کوآپریٹیو ادارے " پوری حکومت" کے نقطہ نظر کے ساتھ معاون اداروں کے طور پر کام کر رہے ہیں

این سی ای ایل کو کوآپریٹیو شوگر ملوں سے چینی، تریپورہ خوشبودار چاول، نامیاتی کپاس اور موٹے اناج کی برآمد کے نئے مواقع تلاش کرنے کی تعاون کے وزیر نے ہدایت دی

جناب امت شاہ نے خلیجی ممالک کو تازہ سبزیوں اور آلو کی خصوصی اقسام کی برآمد کے لیے بڑی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کا مشورہ دیا

تعاون کے مرکزی وزیر نے این سی ای ایل کے لیے دو لاکھ کروڑ کا غیر معمولی برآمدی ہدف مقرر کیا اور کہاکہ ایسے تین مخصوص مصنوعات کی نشاندہی کی جائے جو فی الحال ہندوستان سے برآمد نہیں کیے جا رہے ہیں

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ این سی او ایل کو مالی سال 26-2025 میں تین سو کروڑ سے زیادہ کے کاروبار کے ہدف کے ساتھ کام کرے

ہندوستان کے بیج ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں بی بی ایس ایس ایل کا اہم کردار ادا کرتا ہے – جناب امت شاہ

وزیر داخلہ نے چینی کی زیادہ مقدار اور پانی کی کم ضرورت والے گنے کی اقسام پر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا

گجرات کے کلول میں قائم کردہ جدید ترین بیج ریسرچ سنٹر ارہر، اُڑد، مکئی جیسی فصلوں کی زیادہ پیداوار، کم پختگی اور کم پانی کی ضرورت والی اقسام تیار کریں گے

کیلے کی پیداوار کرنے والی سرفہرست دس ریاستوں کے لیے اعلیٰ جینیاتی صلاحیت والے پودوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ٹشو کلچر کی سہولت کا قیام نہایت ضروری

Posted On: 03 MAY 2025 9:53PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں نیشنل کوآپریٹیو ایکسپورٹ لمیٹڈ (این سی ای ایل)، نیشنل کوآپریٹیو آرگنکس لمیٹڈ (این سی او ایل) اور بھارتیہ سیڈ کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں تعاون کی وزارت کے سکریٹری، وزارت کے سینئر افسران اورجناب  انوپم کوشک، جناب وپل متل اور جناب چیتن جوشی (بالترتیب این سی ای ایل، این سی او ایل اور بی بی ایس ایس ایل کے منیجنگ ڈائریکٹرز) نے شرکت کی۔

image00180ZT.jpg

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ان تینوں قومی کوآپریٹیو اداروں کو وزارت تعاون نے 2023 میں مرکزی کابینہ کی منظوری سے تشکیل دی تھی، جس کا مقصد کوآپریٹیو برآمد، نامیاتی پیداوار اور معیاری بیجوں کے فروغ کے لیے ایک چھتری تنظیم کے طور پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ متعلقہ وزارتوں/محکموں/ایجنسیوں کے ساتھ مل کر 'پوری حکومت' کے طریقہ کار کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "تعاون کے ذریعے خوشحالی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، جناب امیت شاہ، تعاون کی وزارت کی رہنمائی میں بہت سے اقدامات اور تاریخی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے کوآپریٹیو سیکٹر کو تیزی سے فروغ مل رہا ہے۔

این سی ای ایل (نیشنل کوآپریٹیو ایکسپورٹ لمیٹڈ):

جناب امت شاہ نے این سی ای ایل کو ہدایت دی کہ وہ کوآپریٹیو شوگر ملوں سے چینی، تریپورہ کے خوشبو دار چاول، نامیاتی کپاس اور موٹے اناج کی برآمد کے نئے مواقع تلاش کرے۔ جناب امت شاہ نے خلیجی ممالک کو تازہ سبزیوں کی برآمد کے امکانات اور آلو کی خصوصی اقسام کے لیے بڑی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا بھی مشورہ دیا۔

مرکزی وزیر تعاون نے این سی ای ایل کو 2 لاکھ کروڑ کی برآمدات کا ایک غیر معمولی ہدف مقرر کیا اور کہا کہ وہ تین مخصوص مصنوعات کی نشاندہی کرے جنھیں فی الحال ہندوستان سے برآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، کوآپریٹیو اداروں کی تمام برآمدات کو این سی ای ایل کے ذریعے کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ تقریباً ₹20,000-30,000 کروڑ کا کاروبار اور ٹیکس اور آپریشنل اخراجات کے بعد خالص منافع کوآپریٹیو کمیٹیوں کو مل سکے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون نے افریقہ اور میانمار میں دالوں کی درآمد کے لیے NCEL کے دفاتر کے قیام اور کوآپریٹیو ممبران کو عالمی مانگ کو سمجھنے اور ان کی سپلائی کی صلاحیت کو بانٹنے کے قابل بنانے کے لیے ایک مخصوص ویب سائٹ تیار کرنے کی بھی تجویز دی۔

این سی ای ایل ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا اور اس نے اپنے پہلے سال میں اہم پیشرفت کی ہے۔ مالی سال 2024-25 میں اس نے 10,000 سے زیادہ کوآپریٹیو اداروں کو رکنیت دی اور ₹122 کروڑ کے خالص منافع کے ساتھ ₹4,283 کروڑ کا کاروبار حاصل کیا۔

 

این سی ای ایل نے اپنی برآمدات کو 28 ممالک تک بڑھایا ہے، جس میں اہم مصنوعات ہیں: باسمتی اور غیر باسمتی چاول، سمندری مصنوعات (خاص کر جھینگا)، موٹے اناج، گندم، پھل اور سبزیاں، جانوروں کی مصنوعات، مصالحے اور پودے لگانے کی مصنوعات۔ اس نے سینیگال، انڈونیشیا اور نیپال کے 61 درآمد کنندگان کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کیے ہیں۔

این سی او ایل (نیشنل کوآپریٹیو آرگنکس لمیٹڈ):

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے این سی او ایل کے بارے میں کہا کہ این سی او ایل کی طرف سے خریدی گئی آرگینک مصنوعات امول، بگ باسکٹ جیسے بڑے برانڈز کو بھی فراہم کی جا رہی ہیں، اس طرح 'بھارت آرگینکس' برانڈ کے لیے حجم اور قیمت کا فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ جلد ہی اس کی مصنوعات پورے ہندوستان میں ریلائنس اسٹورز پر دستیاب ہوں گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، 'بھارت آرگینکس' برانڈ کے تحت 22 پروڈکٹس فی الحال دہلی-این سی آر میں دستیاب ہیں اور بڑے میٹرو میں اسے لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ مصنوعات میں اناج، دالیں، مصالحے اور میٹھی پیداوار شامل ہیں۔

مرکزی وزیر تعاون نے این سی او ایل کی کوششوں کی تعریف کی اور مالی سال 2025-26 میں ₹300 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا۔ انہوں نے ریاستی سطح پر تصدیق شدہ نامیاتی کسانوں کے گروپ بنانے اور انہیں اعلیٰ سطح پر مربوط کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

مالی سال 2025-26 میں تجارتی آپریشن کے صفر سال میں ہی، این سی او ایل نے مختلف زمروں میں 7000 سے زیادہ کوآپریٹیو اداروں کو رکنیت دی ہے اور 1200 میٹرک ٹن سے زیادہ کی مقدار کا لین دین کیا ہے، جو 2000 سے زیادہ کسانوں سے حاصل کیا گیا تھا۔ اس کا کاروبار اب تک ₹ 10.26 کروڑ رہا ہے۔

برانڈ کی انفرادیت اس کے 'صداقت اور پائیداری' کے نقطہ نظر میں مضمر ہے، 'آرگینک انڈیا' کے معیارات کے مطابق کیڑے مار دوا کے باقیات کے لیے ہر پروڈکٹ کے بیچ کی جانچ کی جا رہی ہے اور رپورٹ کو صارفین کے ساتھ کیو آر کوڈ کی شکل میں شیئر کیا جا رہا ہے اور اس صارف پر مبنی پہل کو صنعت میں پہلی بار لاگو کیا جا رہا ہے۔

بی بی ایس ایل (انڈین سیڈز کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ):

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امیت شاہ نے ہندوستان کے بیج ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں بی بی ایس ایس ایل کے اہم رول پر زور دیا اور کہا کہ کیلے کی پیداوار کرنے والی سرفہرست 10 ریاستوں کے لیے اعلیٰ جینیاتی صلاحیت والے پودوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ٹشو کلچر کی سہولت کا قیام نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے کلول میں حال ہی میں قائم کیا گیا جدید ترین بیج ریسرچ سنٹر ارہر، اُڑد اور مکئی جیسی فصلوں کی زیادہ پیداوار، کم پختگی اور کم پانی کی ضرورت والی اقسام کی ترقی کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے چینی کی زیادہ مقدار اور پانی کی کم ضرورت والے گنے کی اقسام پر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جناب امت شاہ نے بی بی ایس ایس ایل کو این ڈی ڈی بی اور امول کے نیٹ ورک کے ذریعے فروخت لچکاچارہ فصل کے بیج  تیار کرنے پر زور دیا۔ جناب امت شاہ نے بیج پروڈکشن پروگرام کے تحت پروسیسنگ اقسام کے لیے بیج کی پیداوار، خاص طور پر فرنچ فرائز کے لیے آلو جیسی پروسیسنگ اقسام سے متعلق بیج کی پیداوار کی حوصلہ افزائی پر بھی زور دیا گیا۔ مرکزی وزیربرائے تعاون نے بریڈر سیڈس  کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت تعاون کو وزارت زراعت کے ساتھ مل کر ضروری بریڈر بیجوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر نے بی بی ایس ایس ایل کی کوششوں کی تعریف کی اور اختراع، معیاری معلومات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے زرعی کوآپریٹیو کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

******

U.No:549

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2126732) Visitor Counter : 13