کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے پاکستان سے بھارت کو درآمد یا برآمد کی جانے والی تمام اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی

Posted On: 03 MAY 2025 3:20PM by PIB Delhi

وزارت تجارت اور صنعت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈجی ایف ٹی) نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں پاکستان سے بھارت کو درآمد یا برآمد کی جانے والی تمام اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے۔

اس سے پاکستان سے براہ راست یا کسی اور تجارتی راستے سے سامان کی درآمد پر پابندی لگ جائے گی۔

نوٹیفکیشن نمبر 06/2025-26 مورخہ 2 مئی 2025 کے ذریعے جاری کردہ ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ ایک نیا پیراگراف، پیرا 2.20اے، ایف ٹی پی  2023 میں شامل کیا گیا ہے:

"پاکستان سے آنے والی یا برآمد کی جانے والی تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد یا ٹرانزٹ، چاہے وہ آزادانہ طور پر درآمد ہو یا دوسری صورت میں، اگلے احکامات تک فوری طور پر ممنوع رہے گی۔ پابندی قومی سلامتی اور عوامی پالیسی کے مفاد میں لگائی گئی ہے۔"

تفصیلی نوٹیفکیشن ڈی جی ایف ٹی  کی ویب سائٹhttps://dgft.gov.in پر دستیاب ہے۔

***

U.No:532

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2126523) Visitor Counter : 16