WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

امرِتَسْیَہ: مدھیہ پردیش نے ویوز سمٹ 2025 میں ریاست کی بھرپور فنکارانہ وراثت کی نمائش کی

 Posted On: 02 MAY 2025 8:23PM |   Location: PIB Delhi

ویوز سمٹ 2025 کے دوسرے دن ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر (جے ڈبلیو سی سی) میں ’’امرِتَسْیَہ: مدھیہ پردیش‘‘ کے عنوان سے ثقافتی ورثے کی ایک شاندار نمائش پیش کی گئی۔ اس عظیم الشان پروگرام نے مدھیہ پردیش کی فنکارانہ روح کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ریاست کی متنوع رقص کی روایتوں کی دلکش جھلک سے ناظرین کو مسحور کر دیا۔

یہ نمائش ہندوستانی کلاسیکی رقص کی مختلف اصناف کو مدھیہ پردیش کی لوک اور قبائلی رقصی روایتوں کے ساتھ ہم آہنگ کر کے پیش کی گئی۔ رنگ، ساز، دھن اور حرکات سے بھرپور اس پیشکش نے اس جاودانی روایت کی عکاسی کی جو ریاست کی ثقافتی شناخت کو متعین کرتی ہے۔

ویوز سمٹ کے شرکاء نے ایک پُرجوش اور توانائی سے بھرپور پرفارمنس کا مشاہدہ کیا جس میں ورثے اور کہانی کو رقص کے ذریعے خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کو ملک بھر سے آئے ہوئے ثقافتی نمائندوں، معززین اور فنون لطیفہ کے دلدادہ افراد کی جانب سے بھرپور داد اور سراہنا ملی۔

’’امرِتَسْیَہ‘‘ نے مدھیہ پردیش کو بھارت کے متنوع فنکارانہ ورثے کے ایک زرخیز مرکز کے طور پر دوبارہ اجاگر کیا اور ویوز سمٹ 2025 کے وسیع تر اہداف میں ایک گونجتی ہوئی ثقافتی جہت کا اضافہ کیا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-521


Release ID: (Release ID: 2126416)   |   Visitor Counter: 12