وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان کے لیے دنیا میں مواد کا مرکز بننا ایک ناقابل یقین لمحہ ہے : شردھا کپور
ہندوستان مواد کی تخلیق میں بے مثال اضافے کا سامنا کر رہا ہے: انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری
ویوز2025 میں ایک مکالمے میں رجحانات اور وائرلٹی پر تبادلہ خیال کیاگیا
Posted On:
02 MAY 2025 5:43PM
|
Location:
PIB Delhi
اداکارہ شردھا کپور نے انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے مواد کو جمہوری بنانے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،‘‘آج ، اسمارٹ فون والا کوئی بھی شخص مواد کا تخلیق کار اور پروڈیوسر بن سکتا ہے۔’’ سوشل نیٹ ورکس پر اپنی مستند موجودگی کے لیے مشہور ، شردھا نے ہندوستان میں کہانی سنانے کی گہری جڑیں رکھنے والی میراث پر زور دیا ۔ انہوں نے تبصرہ کیا ، ‘‘ہم کہانیوں کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں- آج ہم جو بھی ہیں وہ اسی کا حصہ ہے۔’’
انہوں نے موجودہ لمحے کو ہندوستانی مواد کے تخلیق کاروں کے لیے ایک سنہری دور قرار دیا:‘‘ہندوستان کے لیے دنیا کے مواد کا مرکز بننا ایک ناقابل یقین لمحہ ہے’’۔ سوشل میڈیا پر اپنی کامیابی کی کہانی سناتے ہوئے شردھا نے مواد میں صداقت کی طاقت پر زور دیا ۔انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ،کفایتی ڈیٹا اور ایک متحرک نوجوان آبادی کی ہم آہنگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ‘‘جب مواد دل سے آتا ہے ، تو یہ فطری طور پر لوگوں سے جڑ جاتا ہے ۔ میں ہمیشہ اسٹریٹجک ہونے کے بجائے مستند مواد شائع کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔’’

شردھا نے ہندوستان میں میمز کی ثقافت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے موضوع پر بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم ، اپنے آڈیو اور رجحان کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ، جنریشن زیڈ کے سامعین کے ساتھ جڑنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ دیکھنا قابل ذکر ہے کہ ہر نسل کو اپنی منفرد آواز ملنے کے ساتھ رجحانات کتنی تیزی سے تشکیل پاتے اور تیار ہوتے ہیں’’ ۔
انسٹاگرام،میٹا کے سربراہ ایڈم موسیری نے ہندوستان میں ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کی تیزی سے تبدیلی پر اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے ایک عالمی نقطہ نظر پیش کیا ۔ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ڈیٹا کی لاگت میں کمی اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی وسیع دستیابی نے مواد تخلیق کاروں کے لیے نئے دروازے کھول دیے ہیں ۔’’ ہندوستانیوں کے ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ شراکت داری کے طریقے کی تبدیلی میں ٹیکنالوجی کے بنیادی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے موسیری نے کہا کہ‘‘ہندوستان مواد کی تخلیق میں بے مثال اضافے کا سامنا کر رہا ہے’’۔

انہوں نے ویژول کنٹینٹ ،بالخصوص ریلز کے بڑھتے چلن کا بھی تذکرہ کیا ، جو انسٹاگرام پر اظہار کا ایک غالب طریقہ بن چکاہے ۔‘‘ ویژول کنٹینٹ فطری طور پر زیادہ پرکشش اور متاثر کن ہوتا ہے ۔ریلز نے لوگوں کو زیادہ مختصر اور اثر انگیز انداز میں کہانیاں سنانے کا اختیار دیا ہے ، جو عالمی سامعین سے جڑنے کے لیے ایک تخلیقی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے ۔’’
‘‘تخلیقی اظہار کافروغ: کس طرح جنریشن زیڈ مواد اپناتی ہے’’کے موضوع پرمکاملے کا سیشن محض ایک گفتگو نہیں تھی ؛ یہ ہندوستان کی لامحدود تخلیقی صلاحیت اور اس تبدیلی لانے والے کردار کا جشن تھا جو ٹیکنالوجی ڈیجیٹل کہانی سنانے کی اگلی نسل کو بااختیار بنانے میں ادا کرتی ہے ۔ چونکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم مواد کی تخلیق کو جمہوری بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں ، اس سیشن میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ کس طرح ثقافت ، ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کا سنگم جنریشن زیڈ کے لیے موادکواپنانے کے مستقبل کی تشکیل کر رہا ہے ۔
************
ش ح۔ م ش۔م ا
UN-NO-502
Release ID:
(Release ID: 2126282)
| Visitor Counter:
15