WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

ویوز2025بھارت کے ابھرتے ہوئے براڈکاسٹ ریگولیٹری منظرنامہ اور اس کے مستقبل کے چیلنجز پر روشنی ڈالتا ہے

 Posted On: 01 MAY 2025 8:14PM |   Location: PIB Delhi

میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈای) کے شعبے کے بدلتے ہوئے منظر نامے اور ایک متوازن ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت کو عالمی سربراہی اجلاس ویوز 2025 کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ  بریک آؤٹسیشن  میں نمایاں کیا گیا جس کا آغاز آج ممبئی میں ہوا تھا۔

ڈیجیٹل دور میں ریگولیٹنگ براڈکاسٹ - کلیدی فریم ورکس اور چیلنجز پر بریک آؤٹ سیشن میں بین الاقوامی اور بھارتیہمیڈیا ریگولیٹری اداروں کی نمایاں آوازیں شامل تھیں۔ پینل میں جناب انیل کمار لاہوتی، چیئرمین، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) ، محترمہ فلومینا گناناپراگسم، ڈائریکٹر، ایشیا پیسیفک انسٹی ٹیوٹ فار براڈکاسٹنگ ڈیولپمنٹ ، جناب احمد ندیم، سیکرٹری جنرل، ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین اور محترمہ کیرولینا لورینزو، ڈائریکٹر، بین الاقوامی امور، میڈیا سیٹشامل تھے۔

جناب  لاہوتی نے 1995 کے کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس (ریگولیشن) ایکٹ سے لے کر کیبل ٹی وی کے ڈیجیٹائزیشن تک بھارت کے ریگولیٹری ارتقاء کا خاکہ پیش کیا اور صارفین کی پسند اور سروس کے معیار پر ٹرائی کی موجودہ توجہ کےبار ے میں بتایا۔ انہوں نےٹرائی کی کوششوں پر زور دیا کہ ایک برابری کے میدان کو یقینی بنایا جائے اور جہاں صارفین کے مفادات سے سمجھوتہ نہ کیا جائے اورضابطہ کو ختم کرنے کی وکالت کی۔

پینل نے اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارمز کے تیزی سے اضافے اور ان کی متعارف کردہ پیچیدگیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 2024 میں بھارت کی ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹ  9.7 بلین ڈالرتک پہنچنے کے ساتھ، متوازن ضابطے کی ضرورت سب سے اہم ہے۔ جناب لاہوتی نے ڈیجیٹل ریڈیو، آسان نیٹ ورک آرکیٹیکچر، اور قومی نشریاتی پالیسی کے لیے ٹرائی کی تجاویز پر زور دیا۔

محترمہ  فلومینا گناناپراگسم نے ضابطے کے ساتھ مل کر میڈیا خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جناب ندیم نے احتساب کو یقینی بناتے ہوئے جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے ضابطے کے لیے مرحلہ وار نقطہ نظر کی وکالت کی۔ محترمہ کیرولینا لورینزو، ڈائریکٹر، انٹرنیشنل افیئرز، میڈیا سیٹ، نے پلیٹ فارم کے احتساب کے ساتھ یورپ کے تجربے کی طرف اشارہ کیا اور سمارٹ ٹی وی جیسی ٹیکنالوجیز میں سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر میں نیٹ ورک اثرات کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔

سیشن صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ریگولیٹری پیچیدگی کو کم کرتے ہوئے مربوط ضابطے کی ضرورت پر اتفاق رائے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

* * *

(ش ح۔اص)

UR No 461


Release ID: (Release ID: 2125936)   |   Visitor Counter: 31