نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اولمپین ساتوک اورچراغ نے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویا سے میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 01 MAY 2025 6:01PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر نے بھارتی جوڑی کی کامیابی کی تعریف کی اورکہا کہ ترنگا کے ساتھ پوڈیم پر کھڑا ہونا ملک کے لیے فخر یہ لمحہ ہے

اولمپیئن ساتوِک سائرَاج رانکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل اور محنت و روزگار، ڈاکٹر منسُکھ منڈاویا سے میجر دھیان چند کھیل رتنا ایوارڈ حاصل کیا۔ بیڈمنٹن کے ماہر جوڑی، جنہوں نے 2023 میں بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) رینکنگ میں پہلا  مقام حاصل کیا اور ہانگژو میں ایشین گیمز کا طلائی تمغہ جیتا، 2023 میں کھیل رتنا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم، اُس وقت ٹورنامنٹ مصروفیات کی وجہ سے وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کر سکے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UPNY.jpg

ڈاکٹر منڈاویا نے موجودہ عالمی نمبر 11 جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میجر دھیان چند کھیل رتنا ملک کا سب سے بڑا کھیلوں کا اعزاز ہے۔ ساتوک اور چراغ، آپ دونوں نے غیر معمولی صلاحیتوں اور انتھک محنت کے ذریعے بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ جب آپ ترنگے کے ساتھ اسٹیج (پوڈیم )پر کھڑے ہو کر معزز تمغے وصول کرتے ہیں تو یہ صرف آپ کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا اعزاز ہوتا ہے۔ ملک کی شان بڑھانے اور ترنگے کے وقار کو بلند کرنے کے لیے آپ دونوں کو کھیل رتن سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ONVC.jpg

کھیل رتن ایوارڈ ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چراغ شیٹی نے کہا کہ یہ اعزاز کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔‘‘آخرکار، ہمیں آج یہ اعزاز مل گیا۔ یہ کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔ اس کا اعلان 2023 میں کیا گیا تھا۔ ہمارے معزز وزیرِ کھیل سےہمیں کھیل رتن ملنے پر بہت خوشی ہیں ۔ حکومتِ ہند کی حمایت شاندار رہی ہے، خاص طور پر جب سے میری اور ساتوک کی جوڑی بنی ہے ۔اور ہماری تمام بڑی کامیابیاں ، چاہے ورلڈ نمبر 1 بننا ہو، ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنا ہو یا تھامس کپ کا ٹائٹل حاصل کرنا ۔ان سب میں حکومتِ ہند کی مسلسل حمایت کا بڑا کردار ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038PWL.jpg

ساتوِک نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم پچھلے سال راشٹرپتی بھون جا کر کھیل رتن ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے۔ آخرکار اب یہ ایوارڈ ملنا ہمارے اعتماد کے لیے ایک بہت بڑا حوصلہ ہے، خاص طور پر جب ہم کچھ مہینے کھیل سے دور رہیں گے۔ یہ ہمیں واپس میدان میں آنے اور آنے والے ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے متحرک کرتا ہے۔ اورحکومت کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ آج کے نوجوانوں کو مختلف اسکیموں اور اقدامات جیسے کہ کھیلو انڈیا اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم(ٹی او پی ایس ) وغیرہ کے ذریعے بھرپور تعاون دیا جا رہا ہے ۔

ابتدائی دنوں میں، جب میں اور چراغ نے کھیلنا شروع کیا، تو ہمیں مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ بعد میں حکومت نے ہماری مدد کی اور پھر ہم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XJUE.jpg

بھارتی جوڑی نے اس سال جنوری میں اپنے سیزن کا آغاز ایک اچھے انداز میں کیا، جب انہوں نے ملیشیا اوپن اور انڈیا اوپن نئی دہلی میں دو بار پوڈیم پر جگہ بنائی۔ تاہم، چھوٹی موٹی چوٹوں اور تکالیف نے ان کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے۔ ان کا اگلا مقابلہ سنگاپور اوپن (27 مئی تا 1 جون) اور انڈونیشیا اوپن (3 تا 8 جون) ہے۔

****

ش ح۔ ش آ ۔  ع ر

U.NO.445


(Release ID: 2125874) Visitor Counter : 25