وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ چھوڑ دیا
Posted On:
30 APR 2025 1:33PM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو نے تقریباًچار دہائیوں کی خدمات انجام دینے کے بعد30 اپریل 2025 کو چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (سی آئی ایس سی) کی تقرری سے استعفیٰ دے دیا ۔اپنی سبکدوشی کے روزانہوں نے نیشنل وار میموریل، نئی دہلی میں گل ہائے عقیدت پیش کئے اور شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں ساؤتھ بلاک کے لان میں ایک رسمی ٹرائی سروس گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔
جنرل آفیسر اپریل2023 سے سی آئی ایس سی کے عہدے پر فائزتھے۔ اس طرح تینوں خدمات کے درمیان ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ ملا۔ لیفٹیننٹ جنرل میتھیو نے ڈیفنس سائبر ایجنسی اور ڈیفنس اسپیس ایجنسی کی توسیع میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے تاکہ ان اہم شعبوں میں قابل اعتماد صلاحیتیں حاصل کی جاسکیں۔ انہوں نے ہندوستانی دفاعی صنعت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ گہرے تعاون کی بھی حوصلہ افزائی کی، جو حکومت کے آتم نربھر بھارت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ، ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑی اصلاحات اور نصاب کا جائزہ لینے سے لے کر انہوں نے مسلح افواج میں تنوع اور شمولیت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پڑوسی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو برقرار رکھنے اور علاقائی استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل میتھیو نے مختلف فورمز پر ہندوستانی مسلح افواج کی نمائندگی کی ۔اس کے علاوہ انہوں نے مسلح افواج کی انسانی امداد اور آفات سے متعلق امدادی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔
دسمبر 1985 میں پنجاب ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کرنے والے جنرل آفیسر 9 جنوری 2022 کو ریجمنٹ کے کرنل بنے ۔ان کی شاندار خدمات کے لیے انہیں پرم وششٹ سیوا میڈل ، اتم یدھ سیوا میڈل ، اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ۔
F1OG.JPG)
HX54.JPG)
ZR5R.JPG)
OIXC.JPG)
*****
ش ح۔ م ح ۔ م ق ا
U. No-384
(Release ID: 2125433)
Visitor Counter : 18