اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت میزورم میں پی ایم جے وی کے کے تحت کھیلوں اور تعلیمی بنیادی ڈھانچے کے لیے تعاون کے امکانات کی تلاش کر رہی ہے
Posted On:
30 APR 2025 11:51AM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب رام سنگھ نے میزورم یونیورسٹی کا دورہ کیا تاکہ پی ایم جے وی کے کے تحت کھیلوں اور تعلیمی بنیادی ڈھانچے کے لیے تعاون کے امکانات تلاش کئے جائیں ۔
اس دوران پہاڑی علاقے کو مد نظر رکھتے ہوئے محدود میدانی زمینی وسائل کی دستیابی کے باوجود جدید ترین فٹ بال اسٹیڈیم اور مربوط اسپورٹس کمپلیکس تیار کرنے کے لیے اختراعی خیالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ایم جے وی کے ایک مرکزی اسپانسرڈ اسکیم (سی ایس ایس) ایک علاقائی ترقیاتی پروگرام ہے جس کے تحت شناخت شدہ علاقوں میں کمیونٹی انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

***
ش ح۔ م ح ۔ م ق ا
U. No-380
(Release ID: 2125395)
Visitor Counter : 19