ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور مصر نے مہارت کی ترقی میں کلیدی تعاون کے ذریعے تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلۂ خیال کیا


دونوں وفود نے عالمی سطح پر مسابقتی، مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا

Posted On: 29 APR 2025 1:15PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) حکومت ہند نے ، 28 اپریل 2025 کو کوشل بھون، نئی دہلی میں ایک اہم دور کی بات چیت کے لیےایک اعلیٰ سطحی مصری وفد کی میزبانی کی جس کی قیادتنائب وزیر تکنیکی تعلیم عزت مآب پروفیسر ڈاکٹر ایمن بہاء الدین نے کی ۔ اس وفد کو ڈائچے گیزیلشافٹ فر انٹرنیشنیل زوسامینربیٹ (جی آئی زیڈ)  انڈیا اور مصر کے دفاتر کے ذریعہ ایم ایس ڈی ای کے ساتھ قریبی تال میل میں تعاون فراہم کیا گیا۔یہ بات چیت ہندوستان-مصر کے مضبوط دیرینہ تعلقات میں ایک اور سنگ میل کی نشان دہی کرتی ہے، حال ہی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو مصر کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازے جانے سے 2023 میں شروع کئے گئے دوطرفہ تعلقات  کے عمل کو ایککلیدیشراکت داری کی بلندیپر لے جانے کے لئے رفتار فراہم کرتی ہے۔

جناب اتل کمار تیواری، سکریٹری، ایم ایس ڈی ای نے دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار عوام سے عوام اور ادارہ جاتی روابط پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسکل انڈیا مشن کے ذریعے’’اسکل کیپٹل آف دی ورلڈ‘‘ بننے کے ہندوستان کے وژن پر زور دیا، جس کے تحت پہلے ہی تقریباً 400,000 افراد کو مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور بڑے ڈیٹا جیسے جدیدشعبوں میں تربیت دی جا چکی ہے، جبکہ 1.3 ملین سے زیادہ کاروباریوں کی صلاحیت سازی کی جارہی ہے۔

اپنے پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (ٹی وی ای ٹی) ماحولیاتی نظام کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ہندوستان کی کوششوں اور عالمی سطح کے اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹرز کے قیام کو بین الاقوامی تعاون کے نمونے کے طور پر پیش کیا گیا۔

مصری وفد نے ای یو کے تعاون یافتہ  ٹی وی ای ٹی مصر اصلاحاتی پروگرام اور سیکٹراسکل کونسلز کے قیام سمیت مصر کی جامع ٹی وی ای ٹی کے بارے میں معلومات مشترک کیں جو ہندوستان کے قابل توسیع اور قابل استطاعت ہنر مندی کے ماڈلز کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

دونوں ممالک نے مستقبل کے تناظر میں آئندہ  تعاون کے لیے کئی امید افزا راستوں کی نشاندہی کی۔ ان میں مشترکہ سرٹیفیکیشن پروگرام، فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے، ڈیجیٹل ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ کے اقدامات اور ترجیحی شعبوں جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت اور سبز مہارتوں میں سنٹرز آف ایکسی لینس کا قیام شامل ہے۔ دونوں وفود نے عالمی سطح پر مسابقتی، مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت بنانے اور اپنی شراکت داری کو وسیع تر جنوب- جنوب اور سہ رخی تعاون کے سانچے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

************

ش ح۔ش ب۔ ع د

(U: 341)


(Release ID: 2125112) Visitor Counter : 25